جمعرات, 12 دسمبر 2024


ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ جاری،ایک لاکھ 67 ہزار77امیدوارکی شرکت

ملک بھر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ جاری ہےجس میں ایک لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار 18 ہزار سے زائد نشستوں کیلئے امتحان دے رہے ہیں۔

کراچی کی میڈیکل و ڈینٹل کالج و یونیورسٹیز کی 858 نشستوں کیلئے ٹیسٹ لیا جارہا ہے جبکہ 858 نشستوں میں سے 746 اوپن میرٹ جبکہ 112 سیلف فنانس کی نشستیں ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے پیپر لیک کی روک تھام کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کی تنظیموں نے رواں سال بھی ایم ڈی کیٹ میں بدنظمی اور پیپر لیک ہونے کے خدشات ظاہر کیے۔

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 6 ہزار طلبا این ای ڈی یونیورسٹی میں اور 6 ہزار 846 طلبا ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحان دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ٹیسٹ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد (جامشورو) اور شہید بینظیر آباد شامل ہیں۔

امتحان کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہوگا، جو صبح 10 بجے شروع ہوا اور دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہے گا۔

ایم ڈی کیٹ کا پرچہ 200 سوالات پر مشتمل ہے، جس میں سے 68 سوالات حیاتیات (بائیولوجی)، 54 علم کیمیا(کیمسٹری)، 54 علم طبیعات (فزکس) اور 18 سوالات انگریزی (انگلش) کے سبجیکٹ کے شامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اور پشاور بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) امتحانات کے باعث 500

میٹر کے دائرے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment