بدھ, 26 جون 2024


دنیا کا ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں ایک بھی مچھر نہیں

ایمز ٹی وی(ریکیا وک)مچھر، مکھیاں، ہر وقت اور ہرجگہ لیکن دنیا کا ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں ایک بھی مچھر نہیں،جی ہاں! آئس لینڈ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے باشندے مچھر کو صر ف تصویروں میں ہی دیکھتے ہیں۔

آئس لینڈ میں مچھروں کی عدم موجودگی کے متعلق مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ملک کی مخصوص آب و ہوا اور شدید موسم ہے جو سال میں تین بار منجمد ہوتا ہے۔ دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی وجہ آئس لینڈ کی مٹی اور ماحول کی مخصوص کیمیائی ساخت ہے جس کی وجہ سے مچھر یہاں نشوونما نہیں پاسکتے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment