ھفتہ, 18 مئی 2024


بھارتی حکومت کی نااہلی۔۔۔ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شہر کانپور میں ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے کےنتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ100 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپورمیں پوخارایم کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا، جب پٹنہ اندورایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تھیں۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش آیا تھااور یہ جگہ کانپور سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے،جس کے تحت زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہاہے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور دیگر کارروائیوں کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment