اتوار, 19 مئی 2024


ٹریفک حادثہ روڈ پرجمی برف اور دھند کے باعث پیش آیا

ایمز ٹی وی(ٹورانٹو) کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کے مضافات میں ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سوسے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔


یہ حادثہ ہفتے کی سہ پہر ٹورانٹو کے مشرق میں مانٹریال شہرکی جانب جانے والی بڑی ہائی وے 401 پر بومن ول قصبے کے قریب پیش آیا۔ اس ٹریفک حادثے میں سوسے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔اس حادثے کے بعد ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔


کئی افراد کو زحمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر کسی بھی مسافر کی حالت خطے میں نہیں ہے۔حادثہ سڑک پر جمی برف اور دھند کے باعث پیش آیا۔ محکمہ موسمیات اور ٹریفک نے اس بارے میں ڈرائیوروں کو پہلے سے احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں۔ کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہنے کے بعد ہائی وے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment