جمعہ, 17 مئی 2024


ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے ساتھ واشنگٹن پہنچ گئے

 

 
 
ایمز ٹی وی(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے، مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12بجے کے بعد وہائٹ ہاوس نو منتخب صدر کا نیا گھر بن جائے گا، اوباما اپنا سامان سمیٹ کر چلے جائیں گے۔
 
 
وائٹ ہاﺅس پہنچنے سے قبل ہی لندن کے عجائب گھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا موم سے بنا مجسمہ سج گیا ہے، حلف برداری میں کئی معروف شخصیات شریک ہوں گی جبکہ کئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے، تاہم تقریب میں اسٹارز کی وہ تعداد نہیں ہوگی جو باراک اوباما کی حلف برداری میں تھی۔
 
 
امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرنے والوں میں سام مور، ڈانس گروپ دی راکٹس، دی مورمن طائفہ، جیکی ایوانچو، اداکار جان واٹ، تھری ڈوز بینڈ، گلوکار گرین ووڈ، گلوکار گروپ دی فرنٹ مین آف کنٹری، دی پیانو گائز، دی اسٹار سنگرز، دی ریگن ایئرز، دی میکس اور ڈی جے فریڈم شامل ہیں۔
 
 
 
ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت سے انکار کرنے والوں میں معرف گلوکار ایلٹن جان، شیرلٹ چرج، موبی، ربیکا فرگوسن اور بی اسٹریٹ کوور بینڈ شامل ہیں۔
صدارتی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں اور اسلام مخالف باتیں کرنے والے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برادری میں بھی ایک اسلام مخالف پادری کو دعا کے لیے مدعو کر لیا ہے، مدعو کیے گئے چھ پادریوں میں امریکا کا انتہا پسند پادری فرینکلن گراہم بھی شامل ہے،فرینکلن گراہم اسلام کو برا مذہب قرار دیتا ہے اور اسلام مخالف نظریات رکھنے کے لیے مشہور ہے۔
 
 
امریکن اسلامک ریلیشن کونسل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا اسلام مخالفت کا ٹریک ریکارڈ رکھنے والے پادری کو مدعو کرنا حیران کن نہیں ہے، ٹرمپ خود صدارتی مہم میں اسلام مخالف باتیں کرتے رہے ہیں۔
 
واضح رہے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ واشنگٹن پہنچ چکے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment