جمعہ, 17 مئی 2024


امریکہ پھر سے فاتح ہوگا، ہم نوکریاں لائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے ہی صدارتی خطاب میں اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ ہم دنیا سے بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی کا نام ونشان مٹا دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن سے نیا ویژن ہمارے ملک کا نظام سنبھالے گا اور وہ ہے ” سب سے پہلے امریکہ “، ہم’ بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی ‘ کے خلاف پوری مہذب دنیا کو اکٹھا کریں گے اور اس کا زمین سے قلع قمع کردیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ٹیکس،خارجہ امور اور امیگریشن کے قوانین امریکی مفاد میں بہتر کیے جائیں گے، ہم ان کمپنیوں کا قلع قمع کردیں گے جو امریکیوں کا روزگار متاثر کرتی ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے ،ماضی میں اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سروحدوں کو بچاتے رہے ۔
ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں عوام کو کبھی جھکنے نہیں دوں گا، امریکہ پھر سے فاتح ہوگا، ہم نوکریاں لائیں گے،خوابوں کو پورا کریں گے، ہم نیا انفراسٹرکچر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر نو امریکی ہاتھوں اور مزدوروں سے ہی کریں گے۔ ہم صرف انہی اصولوں پر کام کریں گے ” امریکن خریدو اور امریکی کو ملازمت دو“۔ ہم ایک دوسرے کیلئے اپنے دل کھلے رکھیں گے اور یہاں کسی سے نفرت کی گنجائش نہیں ہوگی ،یہاں پر کوئی گورا ، کالا یا بھورا نہیں ہوگا کیونکہ سب کا خون سرخ ہے اور سب برابر ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment