جمعہ, 03 مئی 2024


بھارتی حکومت اتفاق رائے سے منحرف ہو گئی

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی حکومت انڈس واٹر کمیشن کے اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے سے منحرف ہو گئی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں پاکستانی اعتراضات تسلیم کر نے کی بات درست نہیں اور نہ ہی دریائے چناب پر میار ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام روکنے کے لئے رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے حکومتی ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا کی جانب سے یہ دعوے کیے گئے تھے۔ انڈس واٹر کمیشن کے اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس کے آخری روز نئی دہلی نے میار ڈیم پر پاکستانی اعتراضات کو تسلیم کرلیا ہے جو کہ مکمل طورپر غلط اور بے بنیاد ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے قطعی طور پر اس منصوبے کو روکنے پر اتفاق نہیں کیا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ لوئرکلنائی ہائیڈرو الیکٹرونک پراجیکٹ کے ڈیزائن پر بھی نظرثانی کے لئے رضا مندی ظاہر کی گئی ہے یہ دعویٰ بھی درست نہیں ہے ، تاہم ذرائع کا یہ کہنا تھا کہ اس حوالے سے تبادلہ خیال ضرور کیا گیا ہے تاہم بھارت ایسے کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے ان منصوبوں پر قدغن لگے

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment