بدھ, 08 مئی 2024


نیویارک میں گیس لیکیج دھماکے سے 2 عمارتیں منہدم، 19 افراد زخمی

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی ایک عمارت میں گیس سے چلنے والے آلات کی جانچ کا کام جاری تھا کہ اسی دوران گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے ہی 3 قریبی عمارتوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ 2 عمارتیں کچھ ہی دیرمیں منہدم ہوگئیں جس کے ملبے تلے دب کر 19 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ فائر فائٹرز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment