جمعرات, 09 مئی 2024


دہشت گردوں نے عرب ملکوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا، روسی صدر.

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ شدت پسندوں اور دہشت گردوں نے کئی عرب ملکوں کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، دہشت گرد کارروائیوں سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں اور شدت پسندوں نے انسانی تاریخ کے بیش قیمت ثقافتی ورثے کو تباہ و برباد کر دیا۔۔

  بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی بنیاد پر شام، لیبیا اور یمن کے بحرانوں کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے دہشت گرد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس ان مجرمانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment