بدھ, 08 مئی 2024


فیس بک پر چیٹنگ کی اجازت نہ ملنے پر طالب علم نے خودکشی کرلی

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت میں فیس بک پر چیٹنگ کی اجازت نہ ملنے پر 9 ویں جماعت کے طالب علم نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق الہ آباد کے علاقے پارسا نگر کے رہائشی ودیاکانت شکلا نے اپنے  14 سالہ بیٹے  کو سماجی ویب سائٹ فیس بک پر چیٹنگ سے منع کیاجس پرلڑکے نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو کمرے میں بند کرکے گولی مارلی، واقعے کے فوری بعد لڑکے کے اہل خانہ نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ نو عمر بچوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے شدت پسندی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جہاں اس سے قبل امریکی ریاست کولاراڈو میں 12سالہ بچی نے ’’آئی فون‘‘ واپس لینے پراپنی ماں کو 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment