جمعرات, 09 مئی 2024


روسی ریاست جمہوریہ داغستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے میمنے کی عجیب وغریب شکل

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)روسی ریاست جمہوریہ داغستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے میمنے کی عجیب وغریب شکل نے ہر دیکھنے والے کو دہشت زدہ کردیا ہے، جمہوریہ داغستان کے گاؤں چرکا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کسان بلیسیئس لاورنتیو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بھیڑ کے ہاں میمنے کی پیدائش کا بے صبری سے منتظر تھا لیکن جب وہ نومولود میمنے کو دیکھنے پہنچا تو خوف سے ان کا دل بیٹھ گیا۔انھوں نے بتایا کہ ان کے سامنے جو چھوٹا سا جانور تھا اس کا باقی جسم تو میمنے جیسا ہی تھا لیکن اس کاچہرہ کسی غصیلے بوڑھے انسان جیسا تھا اور یہ گھور گھور کر انھیں دیکھ رہا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment