جمعرات, 09 مئی 2024


بحرالکاہل میں روسی فشنگ ٹرالر غرق ،54 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ.

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  روس کا بحری جہاز بحرالکاہل میں ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں چون افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ روس کے مشرق میں 330 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے قریب پیش آیا۔

بدقسمت دالنی ووستوک نامی فشنگ ٹرالر میں ایک سو بتیس افراد سوار تھے، جن میں تریسٹھ افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ سولہ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ٹرالر میں سوار اٹھہترافراد کا تعلق روس جبکہ چون کا دیگرممالک سے ہے، جن میں لیٹویا، یوکرین، برما اور ونواتو بھی شامل ہیں۔۔تاحال حادثے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے تاہم روس میں ہنگامی امداد کے اداروں کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیرتے برفانی ٹکڑوں نے ممکنہ طور پر جہاز میں سوراخ کیا جس سے وہ ڈوب گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment