جمعرات, 09 مئی 2024


یورپی یونین نے سعودی بمباری پر تشویش کا اظہار کردیا.

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  عدن میں باغیوں نے سیکیورٹی فورسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، یورپی یونین نے سعودی بمباری پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

یورپی یونین نے سعودی عرب اور اتحادی افواج کی ایک ہفتے سے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف برسرپیکار جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حملوں کو انسانی ہلاکت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے سعودی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بمباری سے آبادی کو محفوظ رکھیں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے ہیں ۔

اس سے قبل عالمی میڈیا کے مطابق یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں واقع ڈیری فیکٹری پر بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد چالیس سےزیادہ ہوگئی ہے اور اسی سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

باغیوں کے خلاف کارروائی میں ہلاکتوں کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

اس سے قبل کارروائیوں میں ایک اندازے کے مطابق ایک سو تین افراد ہلاک ہوئے تھے، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سے اب تک باسٹھ بچے بمباری کا شکار ہوئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment