جمعہ, 17 مئی 2024


سانتیاگو میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں شدت آٹھ عشاریہ تین کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔اس زلزلے کے باعث اب تک پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایکیک شہر میں سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زمینی رابطہ معطل ہوگیاہے۔زلزلے سے کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت سانتیاگو سے دو سو اٹھائیس کلو میٹر دور تھا اور زمین میں گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ حکام نے زلزلے کے باعث اٹھنے والی لہروں کے بعد ساحلی پٹی کے رہائشیوں کو نقل مکانی کے لیئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ دو ہزار دس میں یہاں آنے والے آٹھ عشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے پانچ سو سے زائدافراد ہلاک ہوئے تھے۔ اور چلی کو کروڑوں ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment