منگل, 21 مئی 2024


دہشت گردی سے متاثر ہونے والا ملک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکہ نے بڈھ بیر ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ پاکستان میں حملے نئے نہیں لیکن پشاور میں ہونے والا حملہ انتہائی خوفناک، مکروہ اور قابل مذمت ہے۔ حملہ دہشت گردی کے واقعات کے سلسلے کی کڑی ہے جس کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پشاور میں ایئر فورس کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کےخلاف نبرد آزما پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment