منگل, 21 مئی 2024


ناراض بلوچ رہنماﺅں سے مذاکرات میں پیش رفت ۔۔۔

لندن (ایمز ٹی وی ) ناراض بلوچ رہنماﺅں کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔بلوچ رہنماءبراہمداغ بگٹی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے لیڈر اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ براہمداغ بگٹی نے بھی اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے ۔ براہمداغ بگٹی ٹھوس ضمانت ملنے پر پاکستان آنے کو تیا ر ہو گئے ہیں ،ورلڈ مسلم آرگنائزیشن کا وفد بھی براہمداغ سے ابتدائی مذاکرات کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہے ،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ءظفر اقبال جھگڑا کی براہمداغ بگٹی سے فون پر گفتگو بھی ہوئی ہے ،زرائع کے مطابق براہمداغ بگٹی نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی غرض سے چارٹر آف ڈیمانڈ تیا ر کر لیا ہے جسے وہ جلد حکومت کے حوالے کرینگے ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ مسلم آرگنائزیشن کا ایک وفد برطانیہ سے پاکستان پہنچا ہے جسکی قیادت سردار محسن عباسی کر رہے ہیں ، سردار محسن عباسی کے یورپ میں براہمداغ بگٹی سے طویل مذاکرات ہوئے ہیں ،زرائع کامزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جھگڑا نے بھی اپنے انگلینڈ کے دورے کے دوران براہمداغ بگٹی سے طویل ٹیلی فونک گفتگو کی ہے ،سردار محسن عباسی بلوچستان کے دورہ پر کوئٹہ بھی جا رہے ہیں جہاں وہ بلوچ رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment