جمعہ, 17 مئی 2024


بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑدیا ، سیلاب کی وارننگ جاری!

ایمز ٹی وی (کمالیہ) گذشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی کے گرد علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور محکمہ انہار نے اپنے تمام عملے کو فوری طور پر سیلابی علاقوں میں پہنچ کر بنیادی انظامات مکمل کرنے اوراضافی پتھر جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ اس وارننگ کے باعث دریائے راوی کے گرد واقع آبادیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےاور اگر سیلاب آتا ہے تو سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ فی الحال تمام انتظامات احتیاطی تدابیر کے طور پر کیئے جارہے ہیں۔ ابھی بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والا پانی اتنا نہیں ہے کہ سیلاب کا خطرہ پیدا ہوسکے ۔علاوہ ازیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد فلڈ کنٹرول اتھرٹی نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment