منگل, 21 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


منیٰ میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا

ایمزٹی وی(انٹر نیشنل) مناسکِ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر کے مسلمان منٰی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ آٹھویں ذی الحجہ کو مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچتے ہیں جہاں وہ رات قیام کرنے کے بعد میدان عرفات روانہ ہو جاتے ہیں اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کرتے ہیں۔ 9ذی الحجہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے جس کی ادائیگی کے بعدعازمین حج مزدلفہ کی طرف روانہ ہو جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی۔ دس ذی الحج کو حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان کے نیچے رات قیام کریں گے اور اسی رات کے دوران منسک رمی کی ادائیگی کے لئے کنکریاں بھی اکٹھی کریں گے۔ اگلے روز فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد منٰی جائیں گے جہاں بڑے جمرے کو کنکریاں ماریں جائیں گی۔ بڑے جمرے کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج گیارہ ذی الحج کو قربانی کا منسک ادا کریں گے اور بال کٹوائیں گے۔ ان مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام احرام کھول دیں گے اور مکہ مکرمہ واپس پہنچ کر کعبتہ اللہ کا طواف کریں گے جس کے بعد صفا ومروہ کے درمیان حضرت حاجرہ کی سنت کی ادائیگی میں سعی کریں گے جس کے بعد واپس منی روانہ ہو جائیں گے۔ منی میں دس سے بارہ ذی الحج تک قیام ضروری ہے۔ یہ وہ مناسک حج ہیں جو ہر مسلمان حج کے دوران ادا کرتا ہے


پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment