جمعہ, 17 مئی 2024


اسکائپ میں تکنیکی خرابی

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) ویڈیو چیٹنگ ایپلیکیشن اسکائپ تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھر میں بند ہوگئی ہے۔تکنیکی خرابی تاحال دور نہیں ہو سکی جس کے باعث ہزاروں صارفین کالز کرنے یا اس پر سائن ان ہونے سے قاصر ہیں ۔ اسکائپ نے بھی اپنے ٹوئٹ پیغام میں اس کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کے کروڑوں عالمی صارفین میں سے کتنے افراد اس سروس کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment