بدھ, 08 مئی 2024


پاکستانی نژاد امریکی خاتون دنیا کی پہلی باحجاب ویٹ لفٹر

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی خاتون ویٹ لفٹرکلثوم عبداللہ نے ویٹ لفٹنگ چیمپئین بن کرثابت کردیا ہے کہ جذبہ ہوتوخواتین کوئی بھی کام سرانجام دے سکتی ہیں، کلثوم دنیا کی پہلی باحجاب ویٹ لفٹرہیں۔ باحجاب کلثوم عبداللہ امریکہ میں ہی پیدا ہوئیں، ان کے والد پاکستان کے علاقے تنگی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ والدہ چارسدہ کی شہری ہیں۔ کلثوم عبداللہ ایک باحجاب ایتھیلیٹ ہیں اورامریکہ میں 2010 سے ملکی اورغیرملکی سطح پرہونے والے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شریک ہورہی ہیں۔ کلثوم عبداللہ 2011 میں امریکہ کے قومی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شریک ہوئی تھیں جبکہ اسی سال انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں منعقد ہونے عالمی ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا کلثوم عبداللہ ویٹ لفٹنگ کرنے والی پہلی خاتون تو نہیں ہیں لیکن حجاب کے ساتھ ویٹ لفٹنگ کرنے والی پہلی خاتون ضرورہیں۔ پیشے کے لحاظ سے کلثوم ایک کمپیوٹرانجینئرہیں اورانہوں نے جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ امریکی ویٹ لفٹنگ کمیٹی نے حجاب کو مدعا بناتے ہوئے کلثوم عبداللہ پرامریکہ کی جانب سے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی لگادی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment