جمعہ, 20 ستمبر 2024


بھارت کا جذبہِ جنگ جاری،ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ!

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): بھارت نے گزشتہ روز ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی فور کا کامیاب تجربہ کیا ہے.تفصیلات کے مطابق یہ تجربہ ادھیشہ کے ساحل کے قریب عبدالکلام جزیرے پر کیا گیاہے۔ یہ میزائل 4000 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اسی سیریز کے پرانے میزائل جیسے اگنی ون، اگنی ٹو اور اگنی تھری 700، 2000 اور 3000 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ رپورٹ بتایا گیا کہ یہ میزائل کمپیوٹر سے لیس ہے اور دوران پرواز خود کی رہنمائی اور درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ میزائل 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کے اندر کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک ہی رہتا ہے۔ اس سے قبل اس میزائل کا ایک ناکام تجربہ بھی کیا گیا جبکہ چار کامیاب تجربے کیے جاچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment