ھفتہ, 18 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) دپیکاپاڈوکون نے چار مرتبہ کی فاتح پریانکاچوپڑا کو شکست دے کر ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پریانکا چوپڑا چار بار ایشیاء کی پرکشش خاتون منتخب ہوئی لیکن اس بار دپیکا پڈوکون نے یہ اعزاز ان سے چھین لیا اور ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون بن گئیں ، پرکشش خواتین فہرست ہرسال برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ میں چھپتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہاکہ اس اعزازسے میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی لیکن پرکشش کا مطلب مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہے ،میرے لیے یہ صرف جسمانی نہیں ، آپ کا اعتماد ، معصومیت اور خطرے کا سامنا بھی پرکشش ہے۔

دپیکا کو دنیا بھر سے مداحوں کی آراء لینے کے بعد 2016ء کے ایڈیشن میں شامل کیاگیا۔فہرست میں پریانکا چوپڑا دوسرے اور اداکارہ نیہا شرما تیسرے نمبر پر آئیں۔

ٹی وی اداکارہ دراشتی دھمی نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقراررکھی اور چوتھے نمبرپرآئیں۔ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اسی فہرست میں پانچویں نمبر پرآئیں۔

 

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے اداکاری کے کیریئر میں بہت زیادہ کامیاب کام تو نہیں کیا، تاہم ان کی ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے مقبول رہنے کی خواہش ہمیشہ سے تھی۔

اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب کاروباری خاتون شلپا شیٹھی کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ مداح انہیں ہمیشہ ایک اداکارہ کے طور پر یاد رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق جب ایک ایونٹ کے دوران شلپا شیٹھی سے اداکاری چھوڑ کر بزنس وومن بننے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'میں کبھی ایک کاروباری خاتون نہیں بنی، بات صرف یہ ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں مختلف کام کرنا پسند ہے، ان میں سے کچھ میں میں کامیاب ہوئی جبکہ کچھ ناکام رہے، لیکن اپنے مداحوں کے لیے میں ہمیشہ ایک اداکارہ رہنا چاہتی ہوں، کیوں کہ میری شخصیت فلموں سے ہی بنی'۔

واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کئی کامیاب ڈانس شوز کی جج بھی بن چکی ہیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے کامیاب شوز کا حصہ بن کر خوشی محسوس ہوتی ہے، یہ سب ہی کافی کامیاب ہیں'۔

شلپا شیٹھی کی شادی ہندوستان کے کامیاب بزنس مین راج کندرا سے 2009 میں ہوئی تھی، ان کی جوڑی کو ہندوستان کی کامیاب جوڑی بھی مانا جاتا رہا ہے۔

اپنی فلموں میں واپسی کے حوالے سے شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ 'میں نے اب تک اس کے حوالے سے نہیں سوچا'۔

شلپا شیٹھی آخری مرتبہ 2014 کی فلم 'ڈھشکیاؤں' میں کام کرتی نظر آئیں تھیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اس سلسلے میں مارول کامکس کی اسپائیڈرمین فرنچائز کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم’’ اسپائیڈر مین،ہوم کمنگ‘‘کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگے،ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے جبکہ مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھومتی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

کولمبیاپکچرزاورمارول اسٹوڈیوزکی تیارکردہ ایکشن ایڈونچر فلم آئندہ سال سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ فلم ڈیئر زندگی کو اپنی کہانی اور ذہنی تناؤ جیسے حساس معاملے کی وجہ سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے

لیکن بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم سے ان کا کلائمکس سین ہی کاٹ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ فلم کے کلائمکس سین میں اپنے کردار کی توقع کر رہے تھے لیکن فلم کی پروڈکشن ٹیم نے وقت کی کمی کے باعث وہ سین ہی فلم سے کاٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی فلم کی تیاری کے دوران اس کے تخلیقی پہلوؤں میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی ایک اداکار کی حیثیت سے کسی فلم کے حوالے سے سوالات اٹھائے۔

واضح رہے کہ 23 نومبر میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ڈیئر زندگی میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں شاہ رخ خان ڈاکٹر جب کہ عالیہ بھٹ مریضہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم بینوں کی جانب سے ڈیئر زندگی کو ایک کامیاب پروجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے جو اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ’’ فورس 2 ‘‘ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کچھ مناظر کے ذریعے فلم میں پیش کیا گیا، تاہم انڈین سینٹرل بورڈ ان مناظر کو فلم میں رکھنے کے حق میں نہیں۔

واضح رہے کہ ابھینے دیول کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’فورس 2 ‘‘، 2011 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’فورس‘‘ کا سیکوئل ہیجس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی اور سرحد پار دہشت گردی کو پیش کیا، تاہم سنسر بورڈ نے ان مناظر کو فلم میں رکھنے کی اجازت نہیں دی۔

سی بی ایف سی نے فلم ’’ فورس 2 ‘‘ کو یو اے سرٹیفیکیٹ دیتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے تین مناظر کو حذف کرنے کی ہدایت کی۔
اس سلسلہ میں جان ابراہم کا کہنا ہے کہ جب ہم فلم کی شوٹنگ کررہے تھے، تو اس وقت اوڑی حملہ نہیں ہوا تھا، اس کے بعد اب فلم میں ایسا کچھ مناظر پیش کیے گئے ہیں جو حالیہ کچھ ماہ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ مناظر فلم کی کہانی کے لیے کافی ضروری ہیں، اس لیے پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سی بی ایف سی سے اپیل کریں گے کہ ان مناظر کو فلم میں رہنے کی اجازت ملے۔

واضح رہے کہ فلم ’’ فورس 2 ‘‘ 18 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سنسنی سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ فرنچ تھرلر ڈرامہ فلم شٹ ان (Shut In) کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور فلم آج ریلیز کی جارہی ہے ۔

فیرن بلیک برن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بیوہ ماہر نفسیات کے گرد گھوم رہی ہے جوشدید طوفان سے متاثر ہونے والے ایک نوجوان کو بچانے کی کوششیں کرتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مشہور اداکارہ نومی واٹس کے علاوہ اولیور پلیٹ،چارلی ہیٹن،ڈیوڈ کیوبٹ اور جیکب ٹریمبلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

لوک بیسن کی پروڈیوس کردہ یہ آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) 47 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں کسی بھی پاکستانی فلم کی اسکریننگ نہیں کی جائے گی۔

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے ڈر سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد متعدد اداکار بھارت چھوڑ چکے ہیں لیکن اب انتہا پسندوں کے خوف نے پاکستانی فلموں کو بھارتی فلم فیسٹیول سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گوا میں 47 واں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 20 سے 28 نومبر تک منعقد کیا جائے گا جس میں 88 ممالک کی 194 فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن فیسٹیول میں کسی بھی پاکستانی فلم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر سینتھل راجن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 2 فلموں کو نامزدگیوں کے لیے بھیجا گیا تھا لیکن فیسٹیول میں کسی بھی پاکستانی فلم کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی پاکستانی فلم کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد مامی فلم فیسٹول سے پاکستانی فلم ’’جاگا ہوا سویرا‘‘ کو نکال دیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ہینڈ ڈرون اینیمیٹیڈ فلم’دی گلاس ورکر‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار عثمان ریاض کی اس فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔

وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بیحد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنیوالی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔

مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی ہینڈڈرون اینیمیٹڈڈرامہ فلم کو پاکستانی عوام کیلئے اردو زبان میں پیش کیا جائیگا۔ فلم کے ڈائریکٹر عثمان ریاض کے مطابق فلم دی گلاس ورکر میں پاکستانی معاشرے کو یورپین کلچر میں ڈھال کر پیش کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھارتی فلم نگری میں فنی کیرئیر کا آغاز2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیرے بن لادن‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں انہوں نے نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اب فلم نگری کے سب سے بڑے اداکار کے ساتھ فلم نگری میں جلوہ گر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اوراداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی بار فلم ’’واک اینڈ ٹاک‘‘میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ہدایتکارہ گوری شندے سر انجام دیں گی جب کہ پاکستانی اداکار فلم میں اہم کردار نبھائیں گے اور کنگ خان ماہر نفسیات کے روپ میں نظر آئیں گے۔ علی ظفر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جلد ہی بھارت جائیں گے جب کہ فلم رواں برس ہی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی گلوکارعلی ظفر گوندا، رنویر سنگھ ، عمران خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوچکا، نئے آنے والوں کو چاہیے کہ وہ سنیئرز کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلیں،اچھی آفر ہوئی تو فلم ضرور کروں گی،بالی ووڈ کے ساتھ مشترکہ فلمسازی میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ اداکارہ کا کہناتھا میری بات سچ ثابت ہوئی ،شروع دن سے کہہ رہی تھی کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ سے اپنے پاؤں پرکھڑی ہوگی ، اس کے مستقبل سے مایوسی نہیں ہوں۔پچھلے تین سالوں میں پاکستانی فلموں کو جس طرح ملک اور بیرون ملک پذیرائی مل رہی ہے ۔ اس نے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان ڈال دی ہے۔

زارا شیخ نے کہا کہ افسوس یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب جب فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے تو کچھ عناصر اسے کراچی اور لاہور میں تقسیم کرنے میں لگ گئے ہیں ۔ اس طرح کی افواہیں اڑانے کا مقصد صرف فلم انڈسٹری کی بحالی پر کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ نئے لوگوں کے ساتھ فلم انڈسٹری کے چند سنیئرز ہدایتکارہ سنگیتا ، شان ، سیدنور ، اقبال کشمیری ، پرویز کلیم ، شہزاد رفیق بھی شامل ہوگئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اگر چاہتی تو کب سے ٹی وی انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہوتی مگر میرا پہلا اور آخری رومانس فلم ہی ہے ۔ زارا شیخ نے کہا کہ اب اداکارہ نور بخاری اور معمر رانا بھی بطور ڈائریکٹر فلمیں بنار ہے ہیں ان کی کامیابی کے لیے بھی دعا گو ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ بالی ووڈ کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، ایک بالی ووڈ فلم ’’آنر کلنگ‘‘ میں کام کرچکی ہوں جو بدقسمتی سے پاکستان میں نمائش نہیں ہوسکی ۔ اس طرح کی مزید کوئی بالی ووڈ سے آفر ہوئی تو ضرور کروں گی 

Page 3 of 4