ھفتہ, 18 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (شوبز) اداکارہ ثنا کی فلم ’’ہجرت‘‘ کی نمائش فروری تک ملتوی ہوگئی ،جس میں ہدایتکار فاروق مینگل نے اداکارہ پر ایک آئٹم سانگ فلمایا گیاہے جبکہ مرکزی کرداروں میں رابعہ اور اسد زمان ہیں۔ مذکورہ فلم 21 جنوری کو سینماؤں میں پیش کی جانی تھی مگر اب معلوم ہوا ہے کہ اس کی نمائش فروری تک کے لیے موخر کردی گئی ہے اور نئی حتمی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سال 2015ء کے دوران ریلیز ہونے والی فلموں اور ڈاکیومنٹریز کے لیے اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ معروف پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائی کی ڈاکیومنٹری فلم نے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ فلم غیرت کے نام پر قتل سمیت خواتین کو درپیش کئی معاشرتی مسائل کا احاطہ کرتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے شرمین کو ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر مبارکباد دی ہے۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہالی وڈ میں منعقد ہوگی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان ڈرامہ، فلم و تھیٹر کے سینئر اداکار راحت کاظمی کاکہنا ہے کہ پاکستان فلم اندسٹری اپنے احیاء کی طرف ترقی سے گامزن ہے، جس کی مجھے دلی خوشی ہے، انڈسٹری میں بہت بہترین کام ہو رہا ہے۔

نئے نوجوان تخیلقی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور فلم و ڈائریکشن پڑھ کر انڈسٹری میں آرہے ہیں لیکن ہمیں سنجیدہ موضوعات پر فلم بنانے کی اشدضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میں فلم کے لیے سنجیدہ موضوع کی تلاش میں ہوں جب میری تلاش مکمل ہوجائے گی تو میں فلم پر کام شروع کردوں گا، فلم ’’زندہ بھاگ‘‘مجھے بہت پسند آئی تھی اور میں چاہتا ہوں کہ اسی طرح کی فلم بناؤں جو عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو سکے اور پاکستانی ڈراموں کی طرح پاکستانی فلمیں بھی دنیا میں اپنا لوہا منوا سکیں۔

Page 4 of 4