اتوار, 19 مئی 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ بلوچ طلبا بازیابی کیس کے سلسلے میں وزیراعظم اور وزرا جواب نہیں دے سکتے تو انہیں عہدے سے ہٹانا چاہیے۔

بلوچ طلبا بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عدالت کے طلب کرنے کے باجود دوسری بار بھی پیش نہیں ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم دوسری دفعہ نہیں آئے۔ نگراں وزیراعظم سے پوچھ لیں ۔ ان کو اس لیے بلایا تھا کیونکہ وہ جواب دہ ہیں۔ سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سرکاری ملازم ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ سب افسران جواب دہ ہیں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ اپنے ملک کے شہریوں کی بازیابی کے لیے 2 سال لگے۔ نگراں وزرا ، سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ کدھر ہیں ؟
اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ 12 لاپتہ طلبہ ابھی بازیاب نہیں ہوئے جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق 8 طلبا بازیاب نہیں ہوئے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس میں کہا کہ 3 حکومتیں ابھی تک لاپتہ بلوچ سٹوڈنٹس کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کر سکیں۔ مسنگ پرسنز کے اور بھی حساس کیسز سنتے ہیں۔ یا پھر ریاستی ادارے جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں یا آپ ان افراد کے خلاف کرمنل کیسز کی تفصیل بتائیں۔ یہ لوگ خود بھاگ گئے یا کسی تیسرے نے اغوا کیا۔ اس صورت میں پھر ریاستی اداروں کی ناکامی ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ نئی حکومت آئے گی انہیں پالیسی بنانے کا وقت دیں جس پر جسٹس محسن نے استفسار کیا کہ وہ کیا کہیں گے کہ جبری گمشدگیاں ہونا چاہیے ہیں؟ کچھ اداروں کو جو استثنا ملا ہوا ہے وہ نہیں ملنا چاہیے۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایم پی او آرڈرز کو غلط استعمال کرتے رہے۔ اب عدالتی فیصلے کے بعد وہ توہین عدالت کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ کل میرے گھرپر ماسک پہنے لوگوں نے چھاپہ مارا گیا میرے ملازم کو پکڑ کر لےگئے۔ جسٹس محسن اختر نے کہا کہ شیرافضل مروت کے گھر رات 3 بجے کیوں گئے۔ میں بتا دیتا ہوں کہیں گے کہ گئے ہی نہیں۔ یہ ایم این اے اور وکیل ہیں ان کے ساتھ اسلام آباد میں یہ ہو رہا ہے۔ اگر رکن اسمبلی کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو بلوچستان میں عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ آئی جی کا رویہ ٹھیک نہ ہوگا تو ہٹا دینا چاہیے۔


عدالت نے 28 فروری کی سماعت میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد: پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA) نے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں (PEIs) کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے تمام نجی اسکول اور کالج 25 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام ’’گگنو انٹرنیشنل میتھ میٹکس کانٹیسٹ‘‘ کاانعقاد کیا جارہا ہے۔

ریاضی کے اس مقابلے کا بنیادی مقصد طلبہ کو تنقیدی سوچ اور نئے زاویے سے مسائل کو حل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ Gigno International ایک اختراعی اور فکر انگیز مقابلہ ہے جو خاص طور پر اسکول کے بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مقابلے میںحصہ لینے والے طلبہ اس درجہ بندی کے مطابق حصہ لے سکیں گے
gigno Roses(Grade 1-2), gigno Climbers (Grade 3-4) ،gigno ، Leapers (Grade 5-6) gigno Cadets (Grade 7-8) gigno Star (Grade 9-10/O-Level) gigno Wolves (Grade 11-12/A Level)

رجسٹریشن کا عمل 10 نومبر 2023 تک تمام طلباء کے لیے کھلا رہے گا۔طلبا ہدایات کے ساتھ رجسٹریشن فارم ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ہر طالب علم کے لیے رجسٹریشن فیس 1000 روپے ہے۔ ایک کلاس میں کم از کم 10 طلباء کا رجسٹر ہونا ضروری ہے تو آپ کا ادارہ امتحانی مرکز کے طور پر قائم کیا جائے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نےطلباو طالبات کو داخلے لینے کے حوالے سےاہم ہدایت جاری کردی


گزشتہ روز ایچ ای سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں طلبا سے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یونیورسٹی کے پاس داخلہ لینے سے پہلے کچھ پروگرام پیش کرنے کے لیے ایک درست نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) موجود ہے۔

پروگراموں میں ایم ایس، ایم فل، مساوی اور پی ایچ ڈی شامل ہیں، ایچ ای سی نے این او سی جاری کرنے والی یونیورسٹیوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے

سرکاری ذرائع کے مطابق، ایچ ای سی نے 7 نومبر 2013 سے تمام یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) کے لیے ایم ایس/ایم فل یا اس کے مساوی اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے سے پہلے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

کمیشن نے یہ بھی کہا کہ الحاق شدہ کالجوں یا اداروں کو مذکورہ پروگرام پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

"والدین اور تمام ممکنہ طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پی ایچ ڈی اور ایم فل/ایم ایس پروگراموں میں داخلہ نہ لیں جو یونیورسٹیز/ ڈگری دینے والے اداروں یا ذیلی کیمپسز جو ایچ ای سی سے پیشگی این او سی کے بغیر کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی کسی بھی الحاق شدہ ادارے میں پیش کیے اور پڑھائے جاتے ہیں۔ کالج، "بیان میں مزید کہا گیا۔

ہائر ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ وہ اس کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دی گئی ڈگریوں کو تسلیم یا تصدیق نہیں کرے گا۔

حکومت نے 25مئی کو“یوم تکریم شہداء پاکستان“منانےکا فیصلہ کیا ہے۔

25 مئی کو شہداءپاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منایا جائے گا۔ملک بھرمیں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی۔اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔قوم کو پیغام دینا ہے شہداء، اُنکی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے پاک فوج شہداء کے مجسمے توڑ کر بے حرمتی کی تھی اور جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاوس پر بھی مشتعل افراد نے دھوا بول دیا تھا۔

پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کےلئےہائیرایجوکیشن کمیشن کاانڈراسٹڈیزایڈمیشن ٹیسٹ لازمی قراردے دیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام یو ایس اے ٹی انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 اگست2022 ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند طلبا طالبات متعلقہ ٹیسٹ امتحان لازمی دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل ایل بی میں داخلے کے لئے ایچ ای سی کا ایل اے ٹی لیٹ انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جبکہ انجینئرنگ پروگرامز میں داخلے کے لئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یوای ٹی لاہور کا ای کیٹ انٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے بھی انٹری ٹیسٹ لازمی ہو گا غیر ملکی امیدوار اس شرط سے مبرا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار متعلقہ مضمون سے متعلق قابل اطلاق انٹری ٹیسٹ جاننے کے لئے ویب سائٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹس پر رجوع کریں۔

اسلام آباد: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونےوالےفوجی افسران کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجدحنیف ستی، بریگیڈیئر محمد خالد اور میجر محمد طلحہ کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے آرمی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حادثے کا شکار ہونے والے پاک فوج کے لاپتا ہیلی کاپٹر کا ملبہ گزشتہ روز مل گیا تھا، جس میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران و جوانوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

اسلام آباد: ملک بھر میں آج تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار سے جمعرات تک ملک کے بالائی علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے فصلوں اور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پہنچ سکتاہے

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے، منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین،ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

آج اور کل بارش سے کرکٹ میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

پشاور: وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان ترکئی کاکہنا ہےکہ لازمی مضامین کےنمبرز اختیاری مضامین کے نمبرز کا اوسط نکال کے طے کئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی منعقدہ کانفرنس کے حوالے سے وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان کا کہنا تھاکہ تمام تعلیمی اداروں ایجوکیشن سیکٹر میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اس لئیے NCOC کو تمام تعلیمی اداروں کو جلد از جلداور مستقل کھولنے کی تجویذ دی جائیگی۔

بورڈ امتحانات کےنتائج کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ جو طلبا فیل ہیں ان کو 33% نمبرز دے کر پاس کیا جائیگا جبکہ اگلے تعلیمی سال میں امتحانات کے لئےاسمارٹ سلیبس نہیں بنایا جائیگا اورامتحان مکمل نصاب سے لیا جائیگا

انہوں نے یہ بھی کہاکہ پوری کوشش کی جائے گی کہ نصاب کواپریل/مئی تک ختم کیاجاسکے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

 

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع وشہدائےپاکستان آج قومی اورملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے۔

ذرائع کے مطابق 1965ء کی جنگ میں دشمن کی عبرت ناک شکست اور پاک فوج کی شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی، اسی مناسبت سے یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس کے لیے اہم تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔

یوم دفاع کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم دفاع کی اہم تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے جب کہ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔

جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام نیول، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔

Page 1 of 262