جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (تجارت) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی، اضافی جی ایس ٹی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں پچیاسی پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے انتہر پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ہائی آکٹین کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپےستاون پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے سینتالیس پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی ہے۔تاہم وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومت حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش کابینہ میں وزیر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اردو میں وزارت کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی پاکستانی نژاد نوجوان حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ میں وزارت کا حلف لے لیا۔ حمزہ یوسف نے اردو زبان میں حلف اٹھایا پاکستانی نژاد نوجوان کو اسکاٹ لینڈ کی حکومت میں یورپ اینڈ انٹرنیشنل ڈیولمپنٹ کی وزارت دی گئی ہے حمزہ یوسف 2011 سے رکن پارلیمنٹ بنتے آرہے ہیں۔ حلف کے موقع پر متعدد اراکین نے دیگر زبانوں میں حلف اٹھایا، لیکن حمزہ یوسف نے اپنے عہدے کا حلف اردو میں اٹھایا اس سے قبل سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بیٹے بھی اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن بن چکے ہیں۔

 

ایمزٹی وی(انٹر ٹینمنٹ) وفاقی حکومت نے فلم مالک کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی، سرٹیفکیٹ منسوخ کرکے سنیما گھر مالکان کو آگاہ کردیا وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اردو فیچر فلم ”مالک“ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی، سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کردیا گیا سنسر بورڈ کے مطابق عوامی شکایات کے باعث فلم ''مالک'' کی نمائش روکی گئی، فلم میں عوامی نمائندوں کی تضحیک اور پختون عوام کے حوالے سے ہتک ا?میز جملوں کی شکایات ملی تھیں، حکومتی فیصلے سے سنیما گھر مالکان کو آگاہ کردیا گیا فلم پر پابندی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر اور رائٹر عاشر عظیم نے کہا کہ حقیقی پیغام سے توجہ ہٹانے کیلئے جان بوجھ کر ”مالک“ کو سیاسی اور لسانی رنگ دیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر کو اس معاملے میں ملوث کرنا بھی اصل مسئلے پر پردہ ڈالنے کی دانستہ کوشش۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد بن عبداللہ المرعول کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے سفر کرنے کے خواہش مند سعودی شہریوں کو 30 روز تک کے قیام کے لیے ویزے سے مستثنی کردیا گیا ہے تاہم یہ سہولت میڈیا مقاصد کے لیے نہیں ہو گی محمد بن عبداللہ المرعول کا مزید کہنا تھا کہ یہ ویزا فری داخلہ ناقابل تجدید ہوگا اور اسے قیام کے ویزے میں تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔ ان کے مطابق مذکورہ چھوٹ سے سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ خصوصی اور عام پاسپورٹ کے حامل افراد مستفید ہوسکیں گے اور اس کا اطلاق 10 مارچ 2016 سے نافذ العمل ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کے معاملہ پر وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ ، نیب اور شریف فیملی کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما گوہر نواز سندھو سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 2013 کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے وقت نواز شریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں اور کاغذات میں اپنے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور اب پاناما لیکس کے انکشافات سے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں اس پر نیب کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جبکہ وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جائے ۔ درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے پانامہ لیکس کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو ایک ہفتے کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں بغیر کسی شرط یا ردوبدل کے 60 دنوں کی توسیع کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں وزارت کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تفصیلی غور وخوض ہوا۔بعد ازاں ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ سندھ رینجرز کے وہی اختیارات ہوں گے جو پہلے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز کراچی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کام کر رہی ہے جو کہ وفاق کا قانون ہے۔ اس میں سندھ اسمبلی کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی۔ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں سندھ حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔

ایمزٹی وی(بزنس)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث مقامی منڈی نےیکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے کی کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 34 ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے جس کے مطابق مقامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رکھی گئی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 70 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 60 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے اور ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کی تجویز دی ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی کا خطرہ ، سندھ حکومت ،حساس اداروں اور پولیس کو سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے حکومت سندھ کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے رپورٹ ملی ہے کہ جماعت الحرار نامی تنظیم کے سربراہ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔اس سلسلے میں افغانستان سے 10 دہشت گرد کراچی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا ہد ف کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں حکومت سندھ کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے

ایمزٹی وی(کراچی)وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی جب کہ اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے خط جنرل ہیڈکوارٹر کو لکھ دیا۔ سندھ حکومت کی سفارش پر جی ایچ کیو کو لکھے گئے خط میں سانحہ صفورا کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے بوہری برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں اساتذہ، منتظمین، والدین اور طلبہ پر ویڈیو بنانے اور تصویریں کھینچنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ پابندی سوشل میڈیا پر اساتذہ کے ہاتھوں طلبہ کی پٹائی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔ وزارتِ تعلیم نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ جو اسکول اپنے ہاں منعقد ہونے والی تقاریب کی تصاویر یا ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو وہ اس مقصد کے لئے مطلوبہ قابلیت کا حامل ایک ملازم بھرتی کریں۔ فوٹو گرافی صرف تقریبات اور مجالس کی سرکاری دستاویز سازی کے لئے کی جائے اور اس مقصد کے لئے صرف اسکول کا ملکیتی کیمرا ہی استعمال کیا جائے۔ وزارت نے کہا ہے کہ جو تعلیمی ادارے اس حکم نامے کی پاسداری نہیں کریں گے ان پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے وزارت تعلیم نے پندرہ سال قبل کیمروں والے موبائل فونز کے استعمال پر قدغن لگانے کے لئے قواعد وضوابط وضع کئے تھے لیکن اسکولوں اور اساتذہ نے کم ہی اس پابندی کی پاسداری کی ہے۔

Page 3 of 4