ھفتہ, 04 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی( انٹرنیشنل) 14 سالہ طالب علم احمد محمد نے ارونگ میں گھڑی بنا کر اسکول لے جانے پر گھڑی کو بم سمجھ کر گرفتار کیئے جانے اور اسکول کی طرف سے عارضی معطلی پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمد محمد کے وکیل نے ارونگ شہر سے ایک کروڑ ڈالر جبکہ اسکول سے پچاس ہزار ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ساتھ ہی وکیل نے اپنے خط میں ارونگ شہر اور اسکول سے احمد محمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ احمد محمد کو اسکول سے گرفتار کروانے کا واقعہ رواں سال ستمبر میں پیش آیا تھا جس کے بعد احمد محمد نے امریکہ چھوڑ کر قطر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھااور اب وہ وہاں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) برطانیہ کی کاروڈیو یونیورسٹی کے ایک میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سعودی عرب کی ایک طالبہ شیما عامر کو اس کی وفات کے دو ماہ بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مرحومہ عامر نے ڈاکٹریٹ کے مقالے کا عنوان بچوں میں شوگر کے پھیلاؤ اور اس کے خطرات پر تھا اور اس نے نہایت باریک بینی کے ساتھ دستاویزات تیار کیا تھا۔جامعہ کارڈیوو کی جانب سے اسے سائنسی تحقیقات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے اعزاز میں ایک سند بھی جاری کی گئی تھی۔ مرحومہ شیما عامرکے نگران آفیسر نے برطانیہ میں سعودیہ عرب کے طلبا کالج کی انتظامیہ اور مرحوم کے والدین کی موجودگی میں تقریب کااعلان کیا۔ جبکہ دوسر جانب یونیورسٹی کی جانب سے ارسال کردہ متکوب ان کے اہلِ خانہ نے وصول کیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی )سینئر صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ تعلیم سے وابستہ اداروں کا احترام کرنا ہمارافرض ہے اس لئے کہ طلبہ کا مستقبل انہی سے وابستہ ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہم نصابی سرگرمیوں اور ہفتہ طلبہ میں ہونے والے مقابلوں کے انعام یافتہ طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی تعلیمی میدان میں کی جانے والی خدمات کو سراہا، انہو ں نے کہا کہ ان جیسی شخصیات اداروں کی تعمیر کرتی ہیں، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نقل پر بھروسہ کرنے کی بجائے محنت کریں اور خود میں لیاقت پیدا کریں۔ اس موقع پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے اعلان کیا کہ میٹرک میں سائنس، آرٹس اور خصوصی بچوں کے امتحانات میں اول آنے والے طالب علم کو 50ہزار روپے ، دوم آنے والے کو 30ہزار اور سوم آنے والے طلبہ کو 20ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے جبکہ ڈیجیٹل ڈکشنری اس کے علاوہ ہوں گی، تقریب میں پاکستان سائنس فورم کی جانب سے پوسٹر سازی اور مضمون نگاری میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ کونقد انعامات دیئے گئے جبکہ بورڈ کی جانب سے شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)گر کوئی طالب علم امتحان میں فیل ہوجاتا ہے تو کیا اس کی ذمے داری اس ادارے پر عائد ہوتی ہے جہاں وہ زیر تعلیم ہے؟ یقیناً نہیں، مگر امریکا میں ایک طالبہ نے اپنی ناکامی کا ذمہ دار یونی ورسٹی کو ٹھہراتے ہوئے اس ( یونی ورسٹی ) پر مقدمہ کردیا ہے۔

جینیفر بربیلا نامی طالبہ لوزرین کاؤنٹی میں واقع مسیریکور ڈیا یونی ورسٹی کے نرسنگ اسکول کی طالبہ تھی۔ مسلسل دو بار امتحانات میں فیل ہونے کے بعد جینیفر نے یونی ورسٹی انتظامیہ کو عدالت میں گھسیٹ لیا ہے۔ جینیفر کے وکیل نے عدالت میں داخل کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی مؤکل ذہنی اضطراب، ڈپریشن، اور اسٹریس جیسے امراض کا شکار رہی۔ امریکا کے ڈس ایبیلٹی ایکٹ آف 1973ء کے سیکشن 504کے تحت ان امراض میں مبتلا فرد معذور شمار ہوتا ہے، اور یہ اس کا حق ہے کہ اس کے لیے تعلیمی ادارے اور جائے کار پر ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔

درخواست کے مطابق بربیلا نے انتظامیہ سے پرچا حل کرنے کے لیے اضافی وقت کے علاوہ دوران امتحان پروفیسر کی معاونت فراہم کیے جانے کی بھی استدعا کی مگر اسے یہ ’ سہولتیں‘ مہیا نہیں کی گئیں۔ اور ایسا ایک نہیں، دو بار ہوا۔ انتظامیہ کے ’ عدم تعاون‘ کی وجہ سے مدعی نرسنگ کے امتحان میں دو بار فیل ہوگئی۔

جینیفر نے امتحان میں ناکامی کا ذمے دار یونی ورسٹی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے 75000 ڈالر ہرجانہ دلوایا جائے۔ تاہم جینیفر کے وکیل کا کہنا ہے کہ جینیفر کو ہرجانے کی وصولی سے زیادہ تیسری بار امتحان دینے میں دل چسپی ہے۔ مسیریکورڈیا یونی ورسٹی میں طلبا کی رجسٹریشن دو سال کے لیے ہوتی ہے۔ اس طرح جینیفر کی رجسٹریشن ختم ہوچکی ہے اور وہ تیسری بار امتحان دے کر نرسنگ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ جینیفر کو یونی ورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام سہولتوں کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اس کے باوجود بھی اگر وہ فیل ہوتی ہے تو پھر یہ اس کی نااہلی تصور کی جائے گی۔مسیریکور ڈیا یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے اس منفرد مقدمے کے بارے میں یونی ورسٹی کا موقف دینے سے انکار کردیا ہے

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ زیر نظر تصویر اوکاڑہ کے گاؤں نہرانواله کے رہائ‍شی "نوید آصف" کی ہے، جنہوں نے سال 2010 میں لاہورمیٹرک بورڈ سے919 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی. 

 

نوید آصف کا اسکول ان کے گهرسے 7 کلومیٹردور تها۔چونکه ان کا تعلق نہایت غریب گهرانے سےہوں نے کی وجه سے وه روزانه 7 کلومیٹر دور پیدل چل کراسکول جاتے تھے. 

 

نوید آصف کے کچھ الفاظ یہ ہیں:۔ "لاہوربورڈ کی ٹیم نتائج کے اعلان سے پہلے جب آدھی رات کو ہمارے گھر پہنچی تو میں اور میری ماں واقعی خوف کا شکار تھے۔آپ کے خیال میں یه مضحکہ خیزهوگا لیکن میں ہمیشہ قائداعظم محمد علی جناح کی طرح بننا چاہتا تھا اور اس بات کا ذکر اکثر اپنی والدہ سے بھی کرتا تھا۔ انہوں نے کہا. "قائد اعظم میرے لئے ایک رول ماڈل ہے"۔ 

 

انعامات کے تقریب کے دوران بدقسمتی سے تمام نشستوں پرقبضہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ، ان کے خسته حال کپڑوں اور غربت کی وجہ سے ان کو سیٹ بھی نہیں دی گئی تو وہ سیڑھیوں پر بیٹھ گیا۔یه یادگار تصویر اس وقت لی گئی ہے جسے دیکھ کر انسان کا حوصلے بلند هوتے هیں۔ اتنا عرصه گزرنے کے باوجود سوشل میڈیا پر نوید آصف کی یه تصویر آج بھی مقبول و مشهور ہے۔

Page 4 of 4