جمعہ, 17 مئی 2024

ایمز ٹی وی (سندھ) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف  زرداری کی دعوت پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم ان سےملاقات کے لیے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے شریک چیرمین سے ملاقات کے دوران کئی شکایتیں کر ڈالی، اس موقع پر امین فہیم نے کہا کہ پارٹی امور میں ان سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی جاتی اور زیادہ تر فیصلے ان کی مشاورت کے بنا ہی کیے جاتے ہیں۔ امین فہیم نے  سابق صدر کو آگاہ کیا کہ سندھ میں ترقیاتی امور میں بھی انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جب کہ صوبے کے بعض وزرا کرپشن کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ سابق صدر آصف  زرداری سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  کو بھی بلایا گیا جبکہ اس موقع پر شیری رحمان، شرجیل میمن، منظور وسان اور امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں بھی موجود تھے جنہوں نے بطور وزیر اختیارات نہ ملنے پر سابق صدر سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عمران خان کی تقریر کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر تنقید کرنے کی بجائے اپنی توجہ پختون خواہ پر دیتے تو وہاں کے حالات میں بہتری آجاتی،انھوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا صرف وہی فیصلہ تسلیم کرتے ہیں جوان کے حق میں ہوتا ہے۔ ہم آزادی صحافت کے قائل ہیں لیکن قانون پرعمل درآمد کروانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Page 43 of 43