اتوار, 05 مئی 2024

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے کہاہے کہ حملے میں کون سے عناصر ملوث ہیں ، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ حملہ داعش یا طالبان نے کیا پاکستان خود تحقیقات کررہاہے۔

امریکا تحقیقات کے عمل میں ہرممکن مدد کرے گا۔افغانستان میں داعش کی موجودگی سے متعلق سوال پر مارک ٹونر نے کہا کہ عراق ہو یا افغانستان القاعدہ اور داعش کے خلاف حملے جاری رہیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا افغانستان میں داعش کا نام سن رہے ہیں اور داعش مختلف خطوں میں اپنی شاخیں بنا رہی ہے۔ داعش کے خلاف دنیا میں ہر جگہ کارروائی کریں گے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) منگھوپیرکے علاقے میں دہشتگردوں سے مقابلے میں رینجرز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ اہلکار کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

منگھوپیر میں رینجرز نے رات گئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو اس دوران علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے رینجرز کا جوان شدید زخمی ہوگیا۔ اس دوران دہشتگرد مقابلے کے دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

رینجرز کے زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

نمائندہ کی جانب سے واقعے سے متعلق منگھوپیر پولیس سے رابطہ کرنے پرافسران نے لاعلمی کا اظہار کیا

ایمز ٹی وی(بہاولپور) لودھراں کے علاقے کہروڑ پکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

لودھراں کے علاقے کہروڑ پکہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسےاسپتال منتقل کر دیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کے اہل خانہ اور فائرنگ میں زخمی ہونےوالے شخص کے بیانات ریکارڈ کیے جارہےہیں تاکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔

مزید پڑھیں:پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ایف سیون ٹو میں رہائش پزیر اسپین کے سفارتکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اسلام آباد کے علاقے ایف سیون ٹو میں تعینات اسپین کے سفارتکار جان جینز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپینش سفارتکار کی لاش کے قریب سے 38 بور کا پستول بھی برآمد ہوا اور ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپین کے سفارتخانے کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


پاکستان میں تعینات اسپین کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 60 سالہ جینز گزشتہ 34 سال سے پاکستان میں تعینات تھا اور اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، جینز طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور اپنی رہائشگاہ پر اکیلا ہی رہتا تھا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے میئر کی درخواست کے تین مقدمات میں فیصلہ انتیس ستمبر تک مؤخر کردیا، وسیم اختر کو انیس جولائی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 3 مقدمات میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر کی درخواست ضمانت کے تین مقدمات میں فیصلہ انتیس ستمبر تک مؤخر کردیا۔

اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے پر عدالت میں ایک اور چالان پیش ہوا جس میں فاروق ستار،خواجہ اظہار الحق ،بانی ایم کیوایم سمیت چوبیس رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

مقدمے میں وسیم اختر کو گرفتار ملزم ظاہر کیا گیا، وسیم اختر انیس جولائی کوانسداد دہشت گردی عدالت سے حراست میں لیا گیا۔ متحدہ رہنما کو ڈاکٹرعاصم کیس میں دہشت گردوں کے علاج معالجے میں معاونت کے مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔


واضح رہے کہ مئیر کراچی پر سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کابھی الزام ہے۔ وسیم اختر پر اقدام قتل ، ہنگامہ آرائی ، فائرنگ ، جلاؤ گھیراؤ اورتوڑ پھوڑ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

وسیم اخترسےسینٹرل جیل میں کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کئی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔ واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف تھانہ ملیر اور سچل میں کل 39 مقدمات درج ہیں اور اب تک انہیں 26 مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے

ایمزٹی وی (لاہور) صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث چھت مزدوروں پر گرنے سے3 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث فیکٹری کی چھت مزدوروں پر آگری جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 مزدوروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

فیکٹری حادثے کے دو مزدور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد3 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت صفدر، خضر اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیکٹری میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

شہبازشریف نے جاں بحق مزدوروں کےلواحقین سےدکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو


ایمزٹی وی (ملتان)ملتان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم نے تمام ذمہ داروں کے بیانات ریکارڈ کر لیےہیں،انکوائری رپورٹ کل پیش کی جائے گی ۔انکوائری ٹیم میں اسسٹنٹ جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی اور فیلڈ جنرل انسپکٹر ریلوے میاں محمد ارشد نے تمام ذمہ دار افراد کے بیانات قلم بند کر لئے ہیں اور اپنی رپورٹ بنا کر کل پیش کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق اس ریلوے ایکسیڈنٹ کی تمام ذمہ داری آٹو بلاک سگنل سسٹم پر ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جس میں اس سسٹم کے تحت سگنل کی تبدیلی غیر متوقع قرار دی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ماسڑاور ڈرائیور نے ریڈ سگنل کے باوجود گاڑی روانہ کیجس کی وجہ سے حادثہ ہوا اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ،ٹرین کا ڈرائیور بھی انڈر ریسٹ تھا، جو حادثہ کی وجہ بنا ۔حادثہ ملتان کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوا ،جس میں 6 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوئےتھے ۔

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)دنیا بھر میں سطح سمندر بلند ہورہی ہے لیکن اب زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ عین اسی رفتار سے سطح سمندر تیزی سے بلند بھی ہورہا جس کا انکشاف ایک اہم واقعے کے 2 عشرے کے بعد ہی ممکن ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کا ذمے دار ایک قدرتی حادثہ ہے جو 15 جون 1991 میں اس صدی کے دوسرے بڑے آتش فشانی عمل میں فلپائن کے پاس ماؤنٹ پیناتوبو اچانک پھٹ پڑا تھا۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق یہ ایک خوفناک تباہ کن واقعہ تھا جس میں 5 مکعب کلومیٹر گردوغبار اٹھی تھی جو فضا میں 35 کلومیٹر تک پھیل گیا تھا عین اسی دوران ایک بڑا سمندری طوفان پیدا ہوا تھا اور اس کی بدولت آتش فشانی راکھ دور دور تک فضا میں پھیلی تھی اور قریبی علاقے اور وادیاں مٹی کی 200 میٹر گہری چادر میں چھپ گئی تھیں۔

اس عمل میں ہماری فضا میں 2 کروڑ ملین ٹن سلفر ڈائی آکسائیڈ شامل ہوگئی تھی جس سے سورج کی شعاعیں زیادہ مقدار میں منعکس ہوئیں اور 1991 سے 1993 سال تک زمینی درجہ حرارت آدھی ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگیا تھا۔ اس سے یہ ہوا کہ پہلے عالمی سمندروں کی سطح کم ہوئی لیکن اس کے بعد اسی شدت سے یہ بلند ہوا۔

اب جدید ماڈل اور سیمولیشن سے ظاہر ہوا ہے کہ عالمی پیمانے پر سمندروں کے بلند ہونے کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے یعنی ہرسال سمندروں کی سطح میں اوسط 3.5 ملی میٹر کا اضافہ ہورہا ہے جو 10 سال میں 1.4 انچ کے برابر ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب اس شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور یوں اس کی سطح بڑھتی جارہی ہے۔

ایمزٹی وی( انٹرنیشنل) جرمنی کے شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حملہ آور18 سالہ ایران نژاد جرمن نوجوان تھا. تفصیلات کے مطابق میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا تھا،فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی،واقعے میں حملہ آور سمیت 9افراد ہلاک ہوئے. پولیس نے واقعے کے بعد جرمنی کے جنوبی شہر میں قائم اولمپک اسٹیڈیم کے قریب موجود شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا،پولیس کے مطابق حملہ میونخ کے شاپنگ سینٹر اور میٹرو اسٹیشن سمیت 3 مقامات پر ہوا ہے اور ان حملوں میں ایک سے زائد حملہ آور ملوث ہیں. دوسری جانب میونخ پولیس کی خاتون ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں،حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زائد ہوسکتی ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے. مسلح حملہ آوروں نے میونخ میں متعدد مقامات پر فائرنگ کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ان میں میونخ کے شاپنگ سینٹر کے علاوہ میٹرو اسٹیشن اور ایک نامعلوم مقام شامل ہے،واقعے کے بعد میونخ کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا. یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک نو عمر نے جرمنی کی مقامی ٹرین میں چاقو اور کلہاڑی کے وار سے 5 افراد کو زخمی کردیا تھا،حملہ آور کے حوالے سے دعویٰ کیا گی اہے کہ وہ ایک ‘نو عمر پناہ گزین’ تھا. گذشتہ کچھ سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہو ہے،گذشتہ ہفتے فرانس کے شہر نیس میں ایک شخص نے عوام کو ٹرک سے کچل دیا تھا، اس حملے میں 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے. واضح رہے کہ یورپ میں گذشتہ آٹھ روز کے دوران تیسرا واقعہ ہے جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے.

ایمزٹی وی( انٹرنیشنل) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے نیس میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد ملک میں نافذ ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ فرانسیسی صدر اولاند نے ہنگامی اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا کہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، واقعے کے فوری بعد پورے فرانس میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، اس طرح کے حملے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔ صدر نے وزارت داخلہ کے بحران مرکز کو فعال کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ نیس حملے کے بعد ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی، نافذ ایمرجنسی کی میعاد چھبیس جولائی کو ختم ہونے والی تھی۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نہیں روک سکتی، عراق اورشام میں کارروائیاں جاری رکھیں گے، ہمیں اپنے گھر میں نشانہ بنانے والوں کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ واضح رہے کہ نیس میں قومی دن کی تقریبات کے دوران تیزرفتار ٹرک ہجوم پرچڑھ دوڑا تھا، ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ بھی کی، جس سے اسی افراد ہلاک اور ایک سو بیس زخمی ہوگئے۔

Page 2 of 4