اتوار, 05 مئی 2024

ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی میں طالبات کے کرکٹ کھیلنے کے دوران مذہبی طلبہ تنظیم کی جانب سے طالبات پر تشدد کئے جانے کے افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں ایک مذہبی طلبہ تنظیم نے جامعہ میں پوائنٹ ٹرمینل پرکرکٹ کھیلنے والی نوجوان طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جامعہ کراچی کے ایک عملے کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا کہ جب چند طالبعلم طالبات کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے اس دوران مذہبی طلبہ تنظیم کے کارکنان ان کو روکنے کے لئے آئے تھے۔ جس پر تلخ کلامی شروع ہوگئی، بعد ازاں مذہبی طلبہ تنظیم اور طالب علموں کے درمیان تصادم ہوا جس مین طالبات نے اپنے ساتھی طالب علموں کو بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ طلبہ و طالبات گھر جانے کے لئے بسوں کا انتظار کرتے ہوئے کرکٹ کھیل رہے تھے۔دوسری جانب طلبہ تنظیم کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ جامعہ کراچی میں ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا۔اس افسوس ناک واقعہ کے خلاف آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیاگیا جس میں متاثرہ طالبات کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)یونان کے ساحل پر ترکی سے آنے والے پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ کیلیمنوس جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں کشتی ڈوبنے سے 19 افراد ہلاک ہوئے جب کہ روڈز جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے دوسرے واقعے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کشتیاں ڈوبنے کے واقعات کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری اپنی کاررائیوں کا آغاز کردیا جس میں 138 کے قریب افراد کو بچالیا۔واضح رہے رواں برس تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 2300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Page 4 of 4