اتوار, 19 مئی 2024

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

شہر میں مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

کراچی: جامعہ کراچی نے الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کااعلان کردیا۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اِن آرٹس،سائنس اینڈ کامرس کے داخلے برائے سال2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس (اے ڈی اے)،ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس (اے ڈی ایس) اورایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس (اے ڈی سی) فرسٹ ایئر کے لئے داخلہ فارم 29 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ یکم تا15 اپریل اور 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ16 تا30اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

کراچی: شہر میں خنکی/سردی میں مزید اضافہ ہونے سے درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.4 ڈگری گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم پارہ 15.1 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

رواں ماہ کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت موہنجودڑو میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں آج تیز دھوپ اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیرِ اہتمام چوتھی بین الاقوامی انجینئرنگ ڈینز کانفرنس 13اور14 نومبر کو کراچی میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کے علاوہ چیئرمین انجینئرنگ کونسل انجینئر نجیب ہارون سمیت ملک اور غیر ملکی مندومین شرکت کریں گے۔

کراچی : ٹک ٹاک نے 18 سالہ میٹرک کے طالبعلم کی جان لےلی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پورمیں مقتول سینے پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوا

مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق پستول کی گولی 18 سالہ عدیل کے سینے میں لگی جس نے اس کی جان لے لی۔

پولیس کو نوجوان عدیل کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ میٹرک کا طالب علم تھا اور انٹرنیٹ کا کام کرتا تھا‘پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی کی دو طالبات کو اغواکرنے کی کوشش کے معاملے پر تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کی دو طالبات نے دعویٰ کیا کہ یونیورسٹی کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے انہیں زبردستی رکشا میں اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ کے باہر شادی ہال کے قریب دو طالبات اپنی دیگر ساتھی طالبات کے ہمراہ موجود تھیں کہ رکشا میں سوار افراد وہاں پہنچے اور انہیں اسلحے کے زور پر رکشا میں بٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔

طالبات نے دعویٰ کیا کہ وہ فوری طور پر وہاں سے شور مچاتی ہوئی بھاگ گئیں جس کی وجہ سے رکشا میں سوار افراد بھی فرار ہوگئے۔

اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو طالبات کے اغوا کی کوشش کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جائے واقعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، دعویٰ کرنے والی طالبات کی دیگر ساتھیوں کو ڈھونڈا جا رہا ہے ان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد صورتحال کچھ واضح ہوسکے گی۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کےامتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں بشمول امپروومنٹ آف گریڈ /مارکس (لاسٹ چانس)، بینیفٹ کیسز (لاسٹ چانس) اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار 27 اکتوبر سے 14نومبر 2023ء تک امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخیں گزرنے کے بعد امتحانی فارمز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

کراچی: بحیرہ عرب کےجنوب مشرق میں موجود شدید سمندری طوفان "بائے پر جوائے" اس وقت کراچی کےجنوب سے 1340کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز کے گردہواؤں کی رفتار 90 سے 100اور کبھی 120 کلو میٹر فی گھنٹا ہے جب کہ طوفان آج شام یا رات مزید شدت اختیارکرلےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ طوفان آج شام تک انتہائی شدید سمندری طوفان بن سکتا ہے، سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے اور اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔

پشاور: میٹرک کے امتحانات ختم ہونے پر طلبہ خوشی سے جھوم اٹھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ نوجوان خوشی سے رقص کررہے ہیں۔

زیرگردش وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہےکہ طلبا امتحان ختم ہونے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر جھوم رہے ہیں۔

سماجی ویب سائٹس پر اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جب کہ نوجوانوں کی خوشی کی یہ ویڈیو خبروں کی بھی زینت بن گئی ہے۔

Page 1 of 341