جمعہ, 26 اپریل 2024
کراچی: پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کر لیا۔
محمد راشد دنیا میں مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے۔
محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔
 
محمد راشد نے نن چکو کیٹیگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نےنن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے ایک منٹ میں گرائے۔
تیسرے ریکارڈ میں نن چکو کی مدد سے 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوتل کے ڈھکنوں کو کھولا۔ اس کیٹگری میں سابقہ ریکارڈ 34.60 سیکنڈ کا تھا۔ محمد راشد نےاپنے 50 ویں عالمی ریکارڈ کو کورونا وائرس کے مریضوں کے نام کردیا۔
ٹوکیو: جاپانی شہرنےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب ایک نیا اعزازاپنے نام کیا
جاپان میں 50 ہزار کارڈ سے کرسمس ٹری بنادیا گیا
 
جاپانی شہر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایک نیا اعزاز دیا گیا ہے جس میں مقامی بچوں نے اپنے ہاتھ سے لکھے گئے کرسمس کارڈ سے ایک خوبصورت درخت بنایا ہے جو اب تک سب سے زیادہ کارڈز سے بنا درخت ہے جس پر کل 51 ہزار 626 کارڈز پر کرسمس پیغامات لکھے گئے ہیں۔
 
جاپانی شہر موریاما میں سب سے زیادہ کارڈز بنا کرسمس درخت جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے (فوٹو: ایم ایس این)
 
یہ خوبصورت درخت موریاما شہر کے اسکولوں اور ڈے کیئر سینٹر کے ہزاروں بچوں نے اپنے کارڈز سے سجایا ہے۔ ستمبر میں شہر کی انتظامیہ نے ستمبر کے ماہ میں ہی بچوں کو روشنی منعکس کرنے والے کارڈ دیئے تھے جس پر انہیں اپنی خواہشات لکھنے کو کہا تھا۔ ہر بچے نے اپنی خواہش ایک کارڈ پر لکھی اور یہ کارڈز شہر کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر بنے ایک کرسمس درخت پر لگادیے گئے۔
 
درخت پر کارڈ لگائے جانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کو بلایا گیا جنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے زیادہ تہنیتی کارڈز سے بنا دنیا کا سب سے بڑا کرسمس درخت ہے۔ اب موریاما شہر میں اس درخت کی نمائش جاری ہے جو 26 دسمبر تک عوام کے لیے رکھا گیا ہے۔ اس کےبعد کرسمس درخت کو حفاظت سے رکھا جائے گا۔
 

   کنگسٹن / جمیکا : ویسٹ انڈیز کے ’ ماؤنٹین مین ‘ راہکیم کورنویل نے ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ بنادیا۔ 

6 فٹ5 انچ کی قامت اور 140 کلو وزن کے حامل 26 سالہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’ بھاری بھرکم ‘ پلیئر بن گئے، بولنگ آل راؤنڈر نے سابق آسٹریلوی کپتان واروک آرمسٹرانگ کا ریکارڈ توڑدیا جو اس سے قبل 133سے139 کے جی وزن کے حامل تھے، فٹنس کی کمی پر شائی ہوپ کے ساتھ میگوئل کمنز کو بھی ڈراپ  کردیاگیا۔

جھامر ہیملٹن کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آگیا۔ میچ میں بھارت نے لنچ تک72 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں، میانک اگروال 41 اور ویرات کوہلی 5 پر ناٹ آؤٹ تھے، لوکیش راہول 13 رنز بنا کر ہولڈر کا شکار بنے،6 رنز اسکور کرنے والے پجارا کی وکٹ کورنویل نے حاصل کی،میزبان الیون نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ سیلینہ خواجہ نے 7000 میٹر بلند ’اسپانٹک کی چوٹی‘ عبور کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ سیلینہ کو ’پہاڑوں کی شہزادی‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ حال ہی میں قراقرم کی 7000 میٹر کی چوٹی عبور کرنے والی دنیا کی پہلی ’کم عمر ترین کوہ پیماہ‘ بن گئی ہیں۔ ’اسپانٹک سوسبن‘ گلگت بلتستان کی نگار وادی میں واقع قراقرم پہاڑی سلسلوں کی ذیلی پہاڑی چوٹی ہے۔ سیلینہ نے ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ ’سخت محنت کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچا جاسکتا ہے‘۔ اس سے قبل سیلینہ نے 6000 میٹر بلند ’منگلی سر‘ کی پہاڑی کو عبور کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کسی بچی نے بلند پہاڑی کو عبور کرنے کا عالمی ریکارڈ نہیں بنایا۔ سیلینہ کی اگلی منزل دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ ہے جسے وہ عبور کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار اسمرف کے دنیا میں ایسے دیوانے بھی ہیں جو ان کے رنگ میں رنگ کر عالمی ریکارڈ بنانے نکل آئے۔ جرمنی میں منہ پر نیلا پینٹ کیے مخصوص اسٹائل والی سفید ٹوپی پہن کر دوہزار سات سوباسٹھ مداحوں نے نیلے اسمرف کا روپ دھارے گراو¿نڈ میں ایک ساتھ جمع ہوکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جرمنی میں سوئٹزر لینڈ بارڈر کے قریب اس مجمے میں لوگ خوب لطف اندوز ہوئے، منچلوں کی ہلہ گلہ موج مستی میں بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ گینس بک آف ورلڈ ریکارڑ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بننے کی تصدیق ا?ئندہ ہفتے کی جائی گی، ابھی اعداد وشمار سمیت دیگر پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس مخصوص انداز میں ریکارڈ بنانے کا اعزاز ابھی برطانیہ کے پاس ہے، جہاں دو ہزار پانچ سو دس طالب علموں نے مل کر یہ ریکارڈ 2009 میں قائم کیا تھا۔ قبل ازیں فروری 2016 میں جرمنی کے پہاڑی علاقے بلیک فارسٹ میں ہزاروں افراد نے نیلے اسمرف کا روپ دھارکر بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہے تھے

 

 

برطانیہ: برطانوی تیراک روز ایڈگلے 157 روز تک سمندر میں تیراکی کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔
انھوں نے یہ سفر برطانیہ کے مارگیٹ ساحل سے یکم جون کو اپنے سفر کا آغاز کیا اور 157 روز تک 200 میل کا سفر طے کرنے کے بعد واپس اسی مقام پر آکر سفر کا اختتام کیا۔
روز ایڈگلے سفر کے دوران کیلے کھاتےجو ان کی غذائی ضرورت کو پورا کرتا۔روز ایڈگلے دنیا کے پہلے شخص بن گئے جنہوں نے طویل ترین تیراکی کی اور 157 روز تک زمین پر قدم رکھے بغیر سمندر میں تیرتے ہوئے اپنا سفر طے کیا۔
 
 
33 سالہ برطانوی تیراک نے اپنے سفر کے دوران کئی مشکلات کا بھی سامنا کیا، ایک موقع پر جیلی فش ان کے سوئمنگ سوٹ سے چپک گئی اور اس نے ان کے چہرے پر بھی حملہ کیا۔
تیراک روز ایڈگلے نے اپنے سمندری سفر کے بارے میں بتایا کہ تین روز تک وہ خطرناک لہروں کا سامنا کر رہے تھے۔روز ایڈگلے نے اپریل 2016 میں دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کے برابر سفر 19 گھنٹے میں رسی پر چڑھ کر طے کیا تھا۔

 

 

مانیٹرنگ ڈیسک: بین الاقوامی خبر رساں کے مطابق 40 سالہ شخص اسکیویچ نے 667 ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز کو اپنے دانتوں سے 52 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا اس ریکارڈ پر یوکرائن حکومت نے انہیں قومی اعزاز سے بھی نواز اس سے قبل اسکیویچ نے اور بھی ریکارڈ قائم کئے ہیں جیسے 5012ٹن کی ٹرام کو 3022 فٹ تک کھینچ کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ میں شامل کروایا تاہم اس وقت وہ ہانا پیؤ کے ریکارڈ کو نہیں توڑ سکے تھے لیکن ان کا کہنا تھا کہ کافی محنت کے بعد آخر میں نے ریکارڈ بریک کر ہی دیا یاد رہے کہ ہانا پیﺅ نامی شخص نے سال 2001 میں 635 ٹن وزنی جہاز کو 50فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا ۔

 

 

فلوریڈا: مشہور گلوکار فخر عالم کا مشن پرواز مکمل ہو گیا اورتفضیلات کے مطابق گلوکار فخر عالم نے مشن کی کامیابی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام کے زریعے دی جس میں وہ پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں اور پاکستان کو مبارک باد دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے 24 دن میں یہ مشن پورا کیا ہے اور اب وہ فلوریڈا پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے آفیشل طور پر کامیابی سے مشن پرواز مکمل کرلیا ہے
انہوں نے پورے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا نام ہوا بازی کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے کل وہ مشن پرواز مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے یاد رہے کہ انھوں نے مشن پرواز 10اکتوبر کی صبح 7 بجے شروع کیا تھا 28 دن پر مشتمل اس مشن میں وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اسٹاپس پر گئے فخر عالم کا خواب تھا کہ وہ جہاز اڑا کر دنیا کا چکر لگائے ان کا یہ خواب مکمل ہوگیا اور وہ دنیا کے چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم میں شمولیت کے بعد مسلسل کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22 سالہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 125 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور اپنے کیرئیر کے مجموعی اسکور کو 1306 تک پہنچا دیا جو کسی بھی بلے باز کی پہلی 25 اننگز میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کی پہلی 25 اننگز میں 1280 رنز بنا رکھے تھے۔
اس سے قبل بابر اعظم نے تیز ترین 1000 رنز مکمل کر کے سر ویوین رچرڈز، کونٹن ڈی کوک، کیوین پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ کیساتھ ریکارڈ بک میں جگہ بنائی، یہ تمام بلے باز 21 اننگز میں 1000 رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ بابراعظم نے ایک اور قدم آگے بڑھایا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں اپنے کیرئیر کی 25 ویں اننگز کھیلی اور 125 رنز بنائے جس سے ان کے کیرئیر کا مجموعی اسکور 1306 ہو گیا۔
ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز نے اپنی ابتدائی 25 اننگز میں 1211، انگلینڈ کے کیوین پیٹرسن نے 1189 اور جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کوک نے 1181 رنز بنا رکھے تھے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارتی کو عالمی ریکارڈسے محروم کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارت کے جے یانت ریڈی کے ایک منٹ میں 352 مکے مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑدیا ہے اورایک منٹ میں 377 مکے مارنے پر راشد نسیم دوبارہ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔راشد نسیم نے اس سے قبل 333 مکے مارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جس کو بھارت کے جے یانت نے توڑ دیا تھا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی راشد نسیم کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم ماتھے سے43 ناریل توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔

 

Page 1 of 3