منگل, 19 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) جہاز میں بیٹھیں گے لیکن اب بور نہیں ہوں گے،آپ کی بوریت کا انتظام کیا جارہا ہے،اسکائی ڈیک سے! یہ کیا ہے آئیے جانتے ہیں ۔ جہاز میں بیٹھ کر بور ہوں تو، بادلوں کو کھڑکی سے دیکھنا اچھا گلتا ہے،لیکن اگر آپ کو جہاز کی چھت پر بٹھایا جائے تو کیسا لگے گا؟

جی ہاں بس کی چھت پر بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے تو جہاز کیوں پیچھے رہے،بادلوں کے درمیان، جہاز کی چھت پر بیٹھ کر سفر کرنے کی سہولت آرہی ہے، بہت جلد۔۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) روس میں ایک اناڑی شخص نےچوری کیلئے دکان کی چھت میں سورا خ کیا اور پھر خود ہی پھنس گیا ،اس چور کی کارروا ئی پر کہا جاسکتا ہے کہ لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ۔

روسی ریاست سائبیریا کے نواحی قصبے میں چور نے سوراخ کرکے دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ سوراخ میں پھنس کر رہ گیا ۔ پولیس کے مطابق الارم بجنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چور کو مصیبت سے نجات دلائی اور گرفتار کرکے چور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے جیل بھیج دیا ۔روسی پولیس نے اس پورے عمل کی وڈیو بھی جاری کردی ہے۔

ایمزٹی وی(کوئٹہ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 6 شر پسند ہلاک جب کہ 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق تربت کے علاقے بلنگور میں گزشتہ 2 روز سے شر پشندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے جس میں آج بھی 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد گزشتہ 2 روز میں ہلاک ہونے والے شر پسندوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے، کارروائی کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردی اورسنگین جرائم میں ملوث تھے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کےخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب قلات میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا، ہلاک شرپسند دہشتگردی،اغوا برائےتاوان اوربھتا خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ایمز ٹی وی (بزنس) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا صرف60کلو میٹر حصے پر کام باقی رہ گیاہے جس کی تکمیل اور ترکمانستان ،افغانستان، پاکستان ، انڈیا پائپ لائن(تاپی) سمیت ایل این جی ٹرمینلز کے قیام سے یقینی طور پر پاکستان کو 2018 ءتک گیس بحران سے مکمل نجات مل جائے گی۔

یہ بات انہوں نے پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی،کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیرو دیگر موجود تھے۔

وفاقی وزیرصنعت و پیداوار نےکہاکہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے آئی پی منصوبے میں تیزی آئے گی اور پائپ لائن کا بقیہ رہ جانے والا60کلومیٹر کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) مشہورہتھیاراے کے۔47 المعروف کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔

میخائل کلاشنکوف 10 نومبر 1919میں مغربی سائبریا میں پیدا ہوئے تھے۔ جنگ عظیم دوئم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوج کےہاتھوں شکست اور 1941 میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد میخائل کلاشنکوف نے 1947 میں اپنی رائفل ڈیزائن کی جسے ’’کلاشنکوف‘‘ کے نام سے جانا گیا۔

کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کئے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں بطور قومی ہیرو جانا گیا اور وہ ماسکو کی ماضی کی عظیم فوجی طاقت کی علامت بنے تاہم ان کے ایجاد کیا گیا ہتھیار دنیا میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بنا اور میخائل کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

میخائیل کلاشنکوف کو روس میں اس ایجاد پر تعریف کا مستحق قرار دیا گیا اور ’ہیرو آف رشیا ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا، تاہم موت سے قبل میخائیل کلاشنکوف اپنے ایجاد کردہ ہتھیار سے پھیلی جانے والی تباہی اور اموات کے حوالے سے فکرمند تھے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق ایچ ایس سی سال اول اور دوم (گیارہویں اور بارہویں) جماعت کے ضمنی امتحانات 2015کے پرچے جو کہ 16دسمبر 2015کو ملتوی کر دیئے گئے تھے وہ اب 29دسمبر 2015بروز منگل (صبح اور شام کے سیشن) میں لیے جائینگے۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نے 24دسمبر2015 کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق عید میلاد النبی ﷺکے سلسے میں ملحقہ سندھ کے چار اضلاع دادو ، سانگھڑ ، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیر آباد کے بوائز اور گرلز ڈگری کالجز میں بی اے، بی ایس سی،اور بی کام کے ملتوی ہونے والے سالانہ امتحانات2 جنوری 2016 کو ہونگے ۔

 
Page 6 of 104