جمعرات, 23 جنوری 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


ایمز ٹی وی(ملتان)جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں حلقہ 149 میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ یہ نشست پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سربراہ جاوید ہاشمی نیں اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کے بعد خالی کی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ اور تحریکِ انصاف کی جانب سے خود تو اِن انتخابات میں حصہ نہی لیا جا رہا لیکن درپردہ آزاد اُمیدواروں کی حمایت جا ری ہیں۔ملتان کے ااہم حلقے میں کل 17 امیدوار قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن آزاد امیدواروں مخدوم جاوید ہاشمی، ملک عامر ڈوگر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر جاوید صدیقی کے درمین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔انتخابی سامان کی ترسیل گدشتہ دوپہر شروع کی گئی تھی جو رات گئے تک جاری رہی۔سکیورٹی کے لیے چار ہزار سے زائد ملتان پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے ہے۔
حلقے میں دفعہ 144 نا فز اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ ضلع بھر آج میں عام تعطیل ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی﴾ شہرِقائد میں تین جانیں ٹارگٹ کلنگ کی ضد میں آگئ ، ادھرسینٹرل جیل سرنگ کا ملزم علاؤ الدین گرفتار ہوگیا، مفتی عبدالمجید سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ملزم پکڑا گیا، ڈیفنس سے پولیس نے تین ہزار لیٹر کچی شراب برآمد کرلی ہے۔ کراچی میں فائرنگ اور پُر تشدد واقعات نے نارتھ ناظم آباد ، لیاری اور اورنگی میں تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنےکے مرکزی ملزم علاؤالدین عرف بھولو کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس نے تین ہزارلیٹر کچی شراب برآمد کرکے میاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایمز ٹی وی (ملتان) تحریک انصاف کے حمایت یافتہ این اے 149 کے آزادامیدوارعامرڈوگرنے کہاہےکہ اُنکے سارے کیمپ بھرے ہیں، حکمرانوں سے عوامی نفرت ہی اُنہیں کامیاب کرے گی ، وہ تحریک انصاف کے بھائیوں کے شکرگزارہیں ۔اُنہوں نے الزام لگایاہے کہ تمام سرکاری مشینری مخدوم جاوید ہاشمی کے لیے استعمال ہورہی ہے، پیسے بانٹے جارہے ہیں اورمختلف مقامات پر زبردستی ٹھپے لگائے جارہے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔

ایمز ٹی وی (ملتان) این اے 149نے انتخابی امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی نےکہاہےکہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ کوئی جشن منائے، جیت کی صورت میں بھی جشن نہیں منائیں گے، اُنہوں نے کہاکہ وہ جیتنے کے بعد کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے، آزادحیثیت میں کام کرتے رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ جوبھی نتیجہ آیا، اُسے قبول کریں گے لیکن یہ نتیجہ ملکی سیاست پر ضروراثراندازہوگا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف ایئرہیڈکوارٹر کے دورے پر پہنچ گئے جہاں اُنہیں پاک فضائیہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، اُنہوں نے شہداءکی یادگارپر حاضری دی اور پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔ ایئرہیڈکوارٹرپہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کیااوریادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ایئرہیڈکوارٹرپہنچنے پر وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھاکہ ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی پامالی اور ڈرون حملوں پر خاموش رہنے والے تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں۔ دھرنے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ عوام میں شعور آیا۔ عمران خان نے کہا کہ ح تحریک انصاف ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی۔ آصف علی زردار کنٹینر میں آ کر بیٹھیں تو پتہ چلے کہ لوگ کیسے پیسے دیتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ٹھنڈ پڑے یا برف دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیومن رائٹس تنظیموں پر بھی برس پڑے.

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) انسانی حقوق کمشن کے مطابق گذشتہ 10 سال میں بلوچستان سے ہندوئوں سمیت اقلیتی برادری کے 3 لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے، ان میں اہل تشیع بھی شامل ہیں۔ اس بدامنی میں ہزارہ قبائل کو بری طرح نشانہ بنایا گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی تعداد دو لاکھ ہے۔ وسائل سے بھرپور یہ صوبہ ریاست کے خلاف مسلح کارروائیوں کے حوالے سے پانچواں بڑا علاقہ ہے، یہ کارروائیاں 2004 میں لشکر جھنگوی اور دیگر نے شروع کیں۔ انسانی حقوق کمشن بلوچستان چیپٹر کے صدر طاہر حسین خان نے کہا ہے کہ 3 لاکھ کی یہ تعداد محتاط ہے دراصل اس سے بھی زیادہ لوگ یہاں سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔

یمز ٹی وی (ٹیکنالوجی ڈیسک) امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں فیس بک پرہوئی ایک دلچسپ تحقیق، نئی ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک لوگوں میں تنہائی کا احساس نہیں بڑھاتی بلکہ یہ خود کو تنہا سمجھنے والے افراد کو اپنی جانب کھینچتی ہے تاکہ وہ مخلص دوست کو تلاش کرسکیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تنہائی کا احساس ہی لوگوں کو فیس بک کی جانب زیادہ متوجہ کرتا ہے اور یہی اسکی مقبولیت کااصل رازبھی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اراکین پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کاآج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق 1174 اراکین پارلیمنٹ میں سے 253 اراکین نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں،ان ارکان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، طارق فضل چودھری ،غفور حیدری اور اسد عمر سمیت دیگر شامل ہیں ،سینیٹ کے 101 ،قومی اسمبلی کے 282 ،پنجاب اسمبلی کے 256،سندھ اسمبلی کے 135 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے 88 اور بلوچستان اسمبلی کے 56 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق آج اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردیجائےگی۔

ایمز ٹی وی (جھنگ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے آبائی علاقے جھنگ میں ”گو قادری گو“ کے نعرے لگ گئے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گڑھ مہاراجہ جاتے ہوئے راستے میں قصبہ روڈسلطان پہنچے تو وہاں موجود مسلم لیگ (ن) اوراہلسنت والجماعت کے کارکنان نے ”گو قادری گو “کے نعرے لگائے۔