منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: ملک میں کوروناکےدومزیدمریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کےمزیددو مریض انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار ایک فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار 4813 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 641 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

 

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈنےمینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کااعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ اور وائٹ بال دونوں کی مختلف کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہےجس کا اطلاق کل سے ہوگا۔

تینوں طرز کی کرکٹ
تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم،وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق اور حسن علی کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔

ریڈ بال کنٹریکٹ
10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں اظہر علی کو اے کٹیگری جبکہ فواد عالم کو بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ نعمان علی ،عبد اللہ شفیق، اور نسیم شاہ کو ریڈ بال کی سی کٹیگری جبکہ سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کو ڈی کٹیگری شامل کیا گیا ہے۔

Image

 

وائٹ بال کنٹریکٹ

اسی طرح 11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میںشاداب خان اور فخر زمان کو اے کٹیگری جبکہ حارث رؤف کو بی کٹیگری اور محمد نواز کو وائیٹ بال کنٹریکٹ کی سی کٹیگری جبکہ عثمان قادر، شاہنواز دھانی،حیدر علی، خوشدل شاہ ، آصف علی، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کو بھی اس طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی ڈی کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

 ایمرجنگ کٹیگری

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا اس کٹیگری کا حصہ ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سیزن میں پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔

 

کراچی: محکمہ موسمیات نےملک بھرمیں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں 2 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کاامکان ہے۔

جس کےبعد ڈی جی صحت سندھ کی جانب سےصوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذطبی عملے کی چھٹیاں 2 تا 5 جولائی منسوخ کر دی گئی ہیں

جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق ، 2 تا 5 جولائی اضافی طبی عملے کو تعینات کیا جائے گا جبکہ ایمبولینس کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنائی جائیں گی۔

ویب ڈیسک: گوگل نےپرانےمیسجنگ پلیٹ فارم ہینگ آئوٹس کو بندکرنے کااعلان کردیاہے۔

گوگل نے ہینگ آؤٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ گوگل چیٹ پر منتقل ہوجائیں کیونکہ 9 سال پرانے اس پرانے میسجنگ پلیٹ فارم کو ریٹائر کیا جارہا ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہینگ آؤٹس سروس کو نومبر میں ریٹائر کردیا جائے گا۔بلاگ کے مطابق ہینگ آؤٹس موبائل ایپ استعمال کرنے والے افراد سے چیٹ ایپ پر سوئچ کرنے کا کہا جائے گا۔

اسی طرح ویب براؤزر پر جی میل کے ذریعے ہینگ آؤٹس استعمال کرنے والے افراد کو جولائی میں چیٹ پر اپ گریڈ کردیا جائے گا۔کمپنی نے بتایا کہ صارفین کا چیٹ ڈیٹا خودکار طور پر ہینگ آؤٹس سے گوگل چیٹ پر منتقل ہوجائے گا۔

کمپنی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیٹا ایکسپورٹ ٹول گوگل ٹیک آؤٹ کو استعمال کرکے ہینگ آؤٹس سے اپنا ڈیٹا نومبر سے قبل ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

خیال رہے کہ گوگل ہینگ آؤٹس کو 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا جو اس وقت گوگل پلس کے اندر چیٹ پلیٹ فارم تھا۔
بعد ازاں گوگل نے اس پلیٹ فارم کو دیگر سروسز جیسے جی میل کا حصہ بنا دیا تھا۔

2017 میں گوگل چیٹ کو متعارف کرایا گیا جو کاروباری صارفین کے لیے میسجنگ ٹول تھا۔گوگل کی جانب سے ہینگ آؤٹس سے چیٹ پر لوگوں کو منتقل کرنے کی وجہ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ مختلف قوانین بھی ہیں۔

امریکا اور یورپی یونین قوانین کے مطابق گوگل چیٹ میں صارفین کو نقصان دہ لنکس سے زیادہ ٹھوس تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ 2 کی بجائے ایک سروس پر کام کرنا بھی زیادہ آسان ہوتا ہے۔

 

کراچی: آغاخان یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ سمسٹر کاطالبعلم خوفناک حادثےمیں جان کی بازی ہارگیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ عبداللہ خٹک کا گزشتہ روزکراچی میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئےجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

عبداللّہ خٹک کے انتقال کی تصدیق اُن کی بہن اور دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی۔یوٹیوبر کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے‘۔اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی‘۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر ’عبداللّہ خٹک‘ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد شدید دُکھ کا اظہار کر رہی ہے۔

آغاخان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعذیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پیارے طالب علم اور دوست عبداللہ خٹک (MBBS 24) کے المناک نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے، جو آج صبح ایک موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ہماری دلی تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارش کی پیشگوئی کردی۔

یکم سے 5 جولائی تک حیدرآباد، کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی جس میں 3سے 5 جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈ نگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہناہےکہ انتظامیہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، نکاس آب کے لیے مشینیں اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ضروت مند افراد کی مدد کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن، اسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے جنریٹر اور دیگر انتظامات کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے ماہی گیروں کو 3 سے 5 جولائی تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجانے جونیئر لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ میں 30 کمپنیوں نے اظہاردلچسپی کیاہے، امید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، لیگ کے لیے شاہدآفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی آئیکون ہوں گے جب کہ سابق کپتان جاویدمیاندادکو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اس کو سپروائز کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرارہا ہے، اس میں 6 فرنچائز کے لیے 30 کمپنیاں تیار ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 13 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کے اسکوائر پر کام کیا جارہا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پیچز کی خامیاں سامنے آئی ہیں۔

رمیز راجا نے مزیدکہا کہ کرکٹ کا رواں سیزن سب سے مصروف سیزن ہے، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے علاوہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں

لاہور: نیوزی لینڈکرکٹ بورڈنےدورہ پاکستان کااعلان کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کا برصغیرکا دورہ فروری کے اوائل میں ختم ہوگا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان میں رواں سال دسمبر اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے لیکن تاحال سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہوگی، کیوی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنا ہے۔

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی مکمل بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

دورانِ اجلاس ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے این سی او سی کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کی ہدایات جاری کیں جس کے تحت تمام صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد رہی جب کہ ملک بھر میں کراچی سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہے

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپےفی لیٹرلیوی عائدکرنے کی منظوری دے دی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2022 کی شقوں کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع ہوا۔وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم پیش کی۔ ایوان نے آئندہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی۔

عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر فنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی۔اسی فیصد ترامیم براہ راست ٹیکسوں سے متعلق کی گئی ہیں۔ ہمارا مقصد امیر پر ٹیکس لگانا اور غریب کو ریلیف دینا ہے۔

وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جو گذشتہ حکومت معاہدہ کرکے گئی اس پر ہی عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں۔ہم صرف اپنی کمٹمنٹس کو آنر کررہے ہیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت لیوی صفرہے۔ ابھی 50 روپے لیوی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹیکس کی شرح کے حوالے سے منظورکی گئی ترمیم کے مطابق ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی ماہانہ تںخواہ لینے والوں پر 29 لاکھ روپے سالانہ جبکہ 10 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ماہانہ پانچ سے 10 لاکھ روپے تنخواہ والوں پر 10 لاکھ روپے سالانہ اور پانچ لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ماہانہ تین سے پانچ لاکھ روپے تںخواہ لینے والوں پر چار لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ جبکہ تین لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائدہوگا۔ ماہانہ دو سے تین لاکھ تنخواہ والوں پر ایک لاکھ 65 ہزار سالانہ جبکہ 2 لاکھ سےاضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائدہوگا۔ماہانہ ایک سے دو لاکھ تنخواہ والوں پر 15 ہزار روپے فکس ٹیکس سالانہ جبکہ ایک لاکھ روپے سے اضافی رقم پر12.5 فیصد کی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہو گا۔
تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصول کرنے سے متعلق شق بھی منظورکرلی گئی۔