منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: محکمہ موسمیات نےشہرِ قائد سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیاہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے تین سے چار دن میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ 30 جون سے ملک بھر میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور 5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ شہر میں آئندہ تین سے چار روزکے دوران کم از کم 60 سے 70 ملی میٹربارشیں ہوسکتی ہیں جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتا ہے اور مون سون سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔

اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ اور میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیزبارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کےمساجرملنگ علی کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کی جانب سے کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم سپورٹ اسٹاف میں موجود مساجر ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں

ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد وہ ٹیم جوائن کرسکیں گے۔

دوسری جانب کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل ہوگا

 

لاہور: پنجاب بورڈ آف چیئرمین کمیٹی کےفیصلےکی روشنی میں دسویں جماعت کےعملی امتحانات کےملتوی کردیئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب تعلیمی بورڈ نے عید الاضحی اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے 8،16 اور18جولائی کو ہونے والے عملی امتحانات منسوخ کردئیے ہیں جبکہ نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

8جولائی کوہونے والا کمیسٹری کا پریکٹیکل 19جولائی،16جولائی کوملتوی ہونے والا پرچہ 20جولائی جبکہ 18جولائی کوہونے والا پریکٹیکل کا پرچہ اب 21 جولائی کو ہوگا۔

 

لاہور: پنجاب بورڈ آف چیئرمین کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام صوبے بھر میں ہونے والےگیارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کے مورخہ 8 جولائی، 16جولائی اور 18 جولائی کو ہونےوالےپرچے ضمنی انتخابات اور عید الاضحی کے باعث ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق نئے شیڈول کے مطابق 8جولائی کو ہونے والے صبح و شام کے پرچے 29جولائی جبکہ 16 جولائی کوملتوی ہونے والا پرچہ 27 جولائی کو ہونگےاور 18 جولائی کو منعقدہ پرچہ اب 28جولائی کو لیا جائےگا۔

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کےحجاب کرنےپرمسلمان لڑکیوں کااسکول بندکردیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کردیا گیا۔ اسکول کو حجاب پرپابندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا۔

مقامی حکام نے مسلمانوں کے خلاف روایتی ہندوانتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی اسکول کھولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک طالبات حجاب کے بغیر نہیں آئیں گی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔

فاروقیہ اسکول میں آٹھویں سے دسویں جماعت تک کی ساڑھے چار سومسلمان طالبات زیرتعلیم ہیں۔

طالبات نے بند اسکول کے سامنے احتجاج کیا اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگایا گیا نعرہ ’بیٹٰی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ‘ لگاتے ہوئے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔

کچھ طالبات پورے تعلیمی سال کی محنت ضائع ہونے پرجذبات قابومیں نہ رکھ سکیں اورروپڑیں۔

لاہور: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نےنانگاپربت پرپاکستانی پرچم لہرادیا

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز نے 8ہزار 126 میٹر چوٹی پر صبح پونے 9 بجے قومی پرچم لہرایا۔شہروز نے 8 ہزار میٹر بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

شہروز کاشف کے والد سلمان نے نانگا پربت سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہروز دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر بلندچوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وہ خطرناک ترین چوٹی کے ٹو اور ماونٹ ایورسٹ پر پہلے ہی پاکستانی پرچم لہرا کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف کے والد نےمیڈیا ذرائع کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ کلفٹن، شارع فیصل اوراس سے متصل علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔

کراچی: محکمہ موسمیات نےآج بھی شہرقائدمیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود ہےجس کے باعث کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔ سسٹم کا مرکز بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ کراچی میں آج شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں وبارہویں جماعت (فریش اینڈ فیلیئر) امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچے (T.P)، اسپیشل چانس، ایڈیشنل سبجیکٹ اور شارٹ سبجیکٹ کےسالانہ امتحانات برائے 2022ء کیلئے سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ اورسائنس جنرل گروپس کےعملی امتحانات 15جولائی 2022ء سے شروع ہورہے ہیں جو 13اگست 2022ء تک جاری رہیں گے۔

انٹربورڈ کی جانب سے طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 15جولائی 2022ء سے پہلے اپنے کالجوں سے حاصل کرلیں۔

جنوبی کوریا: ٹک ٹاک نےوا ئرل ہونے والے مشہورنغموں اورگانوں کی ایک سی ڈی اوروینائل ریکارڈنگ باقاعدہ طور پرجاری کرنےکااعلان کردیا۔

ٹک ٹاک نے اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور دلچسپ پیشکش کی ہے، جس کے تحت ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے مشہور نغموں اور گانوں کی ایک سی ڈی اور وینائل ریکارڈنگ باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی جس کے لیے کئی اہم کمپنیوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ان گانوں کو مکمل لوازمات یعنی آرکسٹرا کے ساتھ دوبارہ بہتر معیار کے ساتھ ریکارڈ کرکے اس کی سی ڈی اور وینائل تیار کرکے فروخت کی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے اس کے لیے باقاعدہ طور پر وارنر کلاسک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اور پہلے مرحلے میں 18 گیتوں کی سی ڈی ریلیز کی جائے گی۔

اگرآپ نے ٹک ٹاک پر کچھ وقت گزارا ہے تو آپ ’نو روٹس‘ نامی مقبول ترین گیت سے آشنا ہوں گے جو اب تک 13 لاکھ ویڈیوز میں استعمال ہوا ہے اور اسے ایلس مارٹن نے گایا ہے۔ اسی طرح پیانو پر بجائی گئی ایک دھن ’پیسس‘ کو 34 لاکھ افراد نے استعمال کیا جسے ڈینیلو اسٹینکووچ نے ترتیب دیا ہے۔

ٹک ٹاک پر ہلکی بانسری کی موسیقی والی ایک میوزیکل ویڈیوو ’منکیز اسپننگ منکیز‘ کو بھی دو کروڑ 70 لاکھ افراد نے اپنی ویڈیو میں استعمال کیا ہے اور اسے بھی ٹک ٹاک سی ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ مزید چھ ایسے گانے بھی شامل کئےجائیں گے اور یہ البم 8 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب ’ٹک ٹاک کلاسکس: میمز اینڈ وائرل ہٹس‘ اگست سے میں دستیاب ہوگی۔