اتوار, 29 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ اولمپکس کے اشتراک سے انٹرنیشنل اولمپکس ڈے منایا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین ڈاکٹر نعمان احمد تھے۔ جب کہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے اولمپئن سمیر حسین اور اولیمپئن قمر ابراہیم، سندھ اولمپکس کے جزل سیکریٹری خالد رحمانی، گوہر رضا اور مس نایاب، ڈپٹی کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ترنم غفار اور اسپورٹس سیکشن کی مینیجر فرخندہ فصیح نے شرکت کی۔

اس تقریب میں شرکاء نے این ای ڈی کی اسپورٹس سہولتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، نوجوانوں کا حوصلہ بلند کرنا ہوگا۔ اس موقعے پر یادگار کے طور پر پودہ بھی لگایا گیا۔

کراچی: محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق صوبے بھر میں قانون نافد کرنے والے اداروں کے سوا کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین ، 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران و اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ نے سندھ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال اور محرم کی مجالس و جلوس کے دوران ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے بغیراجازت جلوس،مجالس اورتعزیے کے جلوسوں اور نفرت انگیزمواد چھاپنے،اشتہاربنانے،تقریرکرنےپر بھی پابندی عائدکردی۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیا ن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ہفتے کو میچ ڈے کے موقع پر بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بھی بارش متوقع ہے۔

ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔

اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن قرار پائیں گے۔

 

کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود پری مون سون سسٹم کراچی سے مزید دورہوتا جارہا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ آج سمندر میں ہی ختم ہوجائے گا۔

شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بتدریج بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد گرمی کی غیرمعمولی لہر کا خاتمہ متوقع ہے۔ کراچی میں 8 جولائی سے باقاعدہ مون سون سسٹم کے تحت بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔

لاہور: بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ جاری ہے اور وہ آئندہ ہفتے سے نیٹ پریکٹس کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کرکے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا قوی امکان ظاہرکیا گیا تھا ۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، دورے میں بنگلا دیش ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز ہے۔

وفاقی حکومت نےعیدالاضحٰی پرعام تعطیلات کااعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی  جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی  کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہےکہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کےسینڈیکیٹ اجلاس میں تعلیمی، انتظامی اور مالی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل نے فیلو شپ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ جناح میرٹ فیلو شپ میں تمام تعلیمی بورڈ سے داخلے کے لیے رجوع کرنے پر میرٹ پر آنے والے 50 سرفہرست طلبا کو 100 فی صد ٹیوشن اور امتحانی فیس میں رعایت دی جائے گی۔ اقبال لیڈر شپ فیلو شپ میں میرٹ پر 51 سے 100 تک رینک لینے والے طلبا کو 70 فی صد فیلو شپ ملے گی، سرسید وژنری فیلو شپ میں میرٹ پر 101 سے 150 رینک تک کے طلبا 50 فی صد، جوہر فیلو شپ کے نام سے جاری اسکالر شپ میں 151 سے 225 تک رینک کے طلبا 30 فی صد، لیاقت علی خان ایکسی لینس فیلو شپ میں 225 سے لے کر 325 رینک کے طلبا 25 فی صد، جناح اکیڈمک فیلو شپ میں 401 سے اوپر رینک کے طلبہ 20 فی صد فیلو شپ لے سکیں گے۔

جامعہ کی ترجمان کے مطابق ان فیلو شپس کا اطلاق آئندہ جولائی میں ہونے والے 2024 تا 2025 داخلوں سے ہوگا۔ جب کہ پہلے سے موجود طالب علموں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تمام شعبہ جات کے طلبا کو سو فی صد امتحانی اور ٹیوشن فیس میں فیلوشپ دی جائے گی۔بالترتیب دوسری، تیسری پوزیشن کے حامل طلبا کو 70 اور 50 فی صد کا حق حاصل ہوگا۔ جن طلبا کی سی جی پی اے 2 فی صد سے زیادہ ہے انہیں 22 فی صد رعایت دی جائےگی جب کہ 2 فی صد سی جی پی اے سے کم والے طالب علموں کو بھی 15 فی صد فیس میں رعایت دی جائے گی۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے مطابق ملکی معاشی حالات کے پیشِ نظر جامعہ این ای ڈی کی سینڈیکیٹ نے آئندہ داخلوں پر فیلو شپس کی منظوری دی ہے۔ شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ این ای ڈی اپنی سو سالہ تاریخ میں پہلی بار فرسٹ ائیر داخلوں کے وقت میرٹ پر فیلو شپس دے رہی ہے تاکہ نامساعد معاشی حالات سے گھبرا کر کوئی طالب علم، تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔

: سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف قانون سازی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک التوا پر بات کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچوہو نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دباؤ کے باعث بچے ڈرگس استعمال کررہے ہیں، صوبے بھر میں اسکول کے بچے بآسانی آن لائن ڈرگس منگواتے ہیں، تعلیمی اداروں میں بچوں کو ڈرگس کی لت لگوائی جا رہی ہے ہمیں تعلیمی اداروں میں ڈرگز کے خلاف مہم چلانی چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ ڈرگس کا استعمال کرنے والے بچوں کی قابلیت کم ہونے لگتی ہے، اسکول کے بچے دعوتوں میں ڈرگس کا استعمال کرتے ہیں وہ فارم ہاؤس میں جمع ہوجاتے ہیں جہاں آئس اور دیگر نشوں کا استعمال کیا جاتا ہے والدین کو بچوں پر نظر رکھنی چاہیے۔

تحریک التوا پر ندا کھوڑو نے کہا کہ ڈرگس کے خلاف سڑکوں پر نہیں کلاس رومز میں بھی جنگ لڑنی چاہیے ڈرگس ٹیسٹنگ کرنی چاہیے اسکولوں میں ایک طریقہ کار بنانا چاہیے۔

رکن اسمبلی ماروی راشدی نےتحریک التواء پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر منشیات کا استعمال پرائیویٹ اسکولز میں ہورہا ہے، جہاں ’’کول‘‘ نظر آنے کے لیے ڈرگس کا استعمال کیا جا تا ہے جب ایک بچہ ڈرگس لیتا ہے اور دوسرا نہیں لیتا تو کہا جاتا ہے تم ’’کول‘‘ نہیں لگ رہے۔

سردار خان چانڈیو نے کہا کہ ہر کوئی کراچی کی بات کر رہا ہے سندھ کا کوئی گاؤں نہیں بچا جہاں آئس اور افیم کا استعمال نہیں ہورہی، ہمارے صوبے میں منشیات کی کاشت ہوتی ہے میرے پاس کچھ ویڈیوز موجود ہیں جو شیئر کروں گا کسی نے دس تو کسی نے پانچ ایکڑ افیم کی کاشت کی ہوئی ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ محکمہ نارکوٹکس کی رپورٹ تشویش ناک ہے سب کو مل کر قانون سازی کرنی چاہیے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کے ڈرگ ٹیسٹ ہونے چاہئیں، قانون بنائیں طالب علموں کو ڈرائیں کہ ڈرگس کے استعمال سے آپ تعلیمی ادارے سے باہر ہو جائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر نوید اینتھونی نے کہا کہ تحریک التواء کو کابینہ میں بھیجا جائے تاکہ اس پر موثر قانون سازی کی جائے۔ اس پر سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق تحریک التواء سندھ کابینہ کے سپرد کردی۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ کابینہ اس معاملہ پر قانون سازی سمیت دیگر ضروری اقدامات کرے گی، سندھ اسمبلی میں ہونے والی بحث کا بھی سندھ کابینہ جائزہ لے۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

لاہور: پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران آؤٹ آف اسکول بچوں کے لئے تدریسی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تدریسی کیمپ 8 ہفتوں کے لئے لگایا جائے گا۔تدریسی کیمپ میں پانچ سے نو سال کے بچے حصہ لے سکیں گے۔

بچوں کو اردو، انگریزی، ریاضی کی بنیادی تصورات سے آگاہی دی جائے گی، تدریسی کیمپ میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبا کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں کے بچے بھی داخلہ لے سکیں گے۔

تدریسی کیمپ میں رجسٹرڈ آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعطیلات کے بعد اسکول میں داخلہ دیاجائے گا۔

سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ کے لیے قومی اسکواڈ کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹبالرز کے نام فائنل کرلیے، قومی فٹبال ٹیم کے لیے 9 ڈائسپورا پلیئرز کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

آدم خان اور مکائیل عبداللہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں جبکہ ڈنمارک میں مقیم عبدالصمد ارشد حتمی فہرست میں جگہ نہ بناسکے ۔گول کیپر یوسف بٹ بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ان کھلاڑیوں کے علاوہ ہارون حامد، اوِٹس خان، عمران کیانی، راہس نبی، محمد فضل اور عبداللہ اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستان فٹبال ٹیم 6 جون کو سعودی عرب اور11جون کو تاجکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

Page 24 of 2378