ھفتہ, 27 جولائی 2024

پی ایم ڈی سی نے NRE سٹیپ ٹو امتحان کا اعلان کردیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل 20-21 جولائی اور 27-28 جولائی 2024 کو نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) کا دوسرا مرحلہ یعنی کلینیکل اسکلز ایگزامینیشن (CSE) منعقد کرے گی۔ امتحان 3 گھنٹے اور 30 منٹ کا ہوگا

، جس میں میڈیسن، سرجری، پریکٹیکل اسسمنٹ اور امراض نسواں، اطفال، امراض چشم، اور ENT سمیت مختلف شعبوں کے 20 اسٹیشن شامل ہونگے ۔ تھیوری اور CSE دونوں امتحانوں میں پاس ہونے کے لیے % 60 نمبر لینے کی شرح درکار ہونگی ۔

NRE مرحلہ 2 امتحان میں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں طبی تعلیم اور پریکٹس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے صرف قابل پیشہ ور افراد ہی میڈیکل اور ڈینٹل کے شعبوں میں داخل ہوں۔صدر پی ایم ڈی سی

لندن: برطانیہ میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں کمی سے یونیورسٹیزکے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یارکشائر کی 10 بڑی یونیورسٹیز میں سے 4 خسارے میں چلی گئی ہیں جبکہ کچھ یونیورسٹیز کو عملے اورکورسز کی تعداد کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں سال 2024 کے کیلئے اعلیٰ تعلیم (پوسٹ گریجوایشن) کی درخواستیں دینے والے غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں 27 فیصد کمی آئی ہے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ امیگریشن قوانین میں سختی کی وجہ سے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں کمی آئی ہے، گزشتہ سال برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنیوالوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سال 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والے بھارتی ٹیم کو روہت شرما نے 17 سال بعد ٹائٹل کا جتوایا، فتح کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

انہوں نے159 ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے جس میں انکی اوسط 32.05 رہی۔

اس ٹی20 کیرئیر میں 5 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ 205 چھکے لگانے کا اعراز بھی بھارتی بیٹر کے نام ہے۔

بارباڈوس: بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں 34 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد ویرات کوہلی نے اکسر پٹیل کیساتھ ملکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد اختتامی تقریب میں 35 سالہ ویرات کوہلی نے اعلان کیا کہ یہ ان کا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ اور مختصر فارمیٹ کا آخری میچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ اب اگلی نسل کے سنبھالنے کا وقت ہے، اب نئے کھلاڑی ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے اور بھارتی پرچم لہراتے رہیں گے۔

سندھ : سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی سیمسٹر فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی کو حکم امتناع جاری کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں سمیسٹر فیسوں میں اضافے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شعبہ قانون اور بی اے سمیت مختلف شعبوں کی سیمسٹر فیس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم غریب طلبہ اتنی فیس کہاں سے ادا کریں گے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق یونیورسٹی سالانہ 10 فیصد سے زائد فیس میں اضافہ نہیں کرسکتی۔ایڈووکیٹ عمران عزیز نے فیسوں کے اضافی سے متعلق فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا ہے، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب طلبہ پہلی والی فیس جمع کرا سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فیسوں کے اضافے سے متعلق فیصلے پر یونیورسٹی کو حکم امتناع جاری کردیا۔

واضح رہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں سیمسٹر فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست طلبہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام ان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان بھر کے الحاق شدہ کالجوں/یونیورسٹیزمیں پہلی مرتبہ لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا، اس ٹیسٹ میں5ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔

ایچ ای سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عصری تقاضوں سے ہم آہنگ لرننگ اسکلز اسسمنٹ ٹیسٹ ایک عمومی قابلیت کا امتحان ہے جو عالمی بینک انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ڈاکٹر سلواڈور مالو کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے

یہ ٹیسٹ 3 شعبوں یعنی انفارمیشن مینجمنٹ، کمیونیکیشن، اور مسائل کے حل میں طلباء کی "عمومی قابلیت" کو جانچتا ہے۔ ستمبر 2023 میں ملک بھر میں نظرثانی شدہ انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی کے باضابطہ اجراءکے بعد ضروری ہے کہ اسسمنٹ اسٹڈی کے ذریعے سیکھنے کے عمل پر انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی کے اثرات کا اندازہ لگایا جائے۔

پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کیے جانے والے زیادہ تر امتحانات جو ایک مخصوص مضمون میں طلبہ کی قابلیت کا جائزہ لینے پرمبنی ہوتے ہیں کے برعکس، لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ طلبہ کی عمومی صلاحیتوں کا اندازہ لگاتا ہے۔

یہ امتحان ایک معیاری ٹیسٹ ہے جو زبانی استعداد، عددی استدلال، اور تجریدی استدلال سمیت مختلف علمی صلاحیتوں کو جانچتا ہے۔ پچھلے سال، ایچ ای سی نے مختلف تعلیمی اور تادیبی پس منظر جیسے کہ سائنس، آرٹس، ہیومینٹیز، سوشل سائنسز، ریاضی، اور نفسیات سے تعلق رکھنے والے منتخب 15 فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تاکہ مطالعہ کے طریقہ کار کو ترتیب دیا جاسکے۔

لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ ڈیٹا انفارمیشن مینجمنٹ، کمیونیکیشن، اور مسائل کے حل سے متعلق طلباء کی مہارتوں کو جانچنے کا امتحان ہے ۔ پاکستان کے الحاق شدہ کالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء میں عمومی صلاحیتوں کے حصول میں بہتری کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ٹیسٹ دسمبر 2024 اور مئی 2025 میں منعقد کیے جائیں گے۔ایچ ای ڈی پی ایچ ای سی کا ایک اہم منصوبہ ہے، جو ایچ ای سی کی تحقیق، گورننس، صلاحیت سازی سے متعلق پالیسی سازی، اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں ایچ ای سی کو مدد فراہم کرتاہے۔

لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے ۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں میٹرک کےسالانہ امتحانات کے نتائج تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نتائج کا اعلان 9 جولائی کو ہی کریں گے۔

رواں سال لاہور بورڈ کے امتحان میں اڑھائی لاکھ بچوں نے شرکت کی تھی۔

کنٹرولرامتحانات زاہد میاں کے مطابق رواں سال 22 روز قبل میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے،گزشتہ سال نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کیا گیا تھا۔

 

کراچی:  محکمہ تعلیم سندھ نےسندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈٹرسٹ کے تحت سندھ کے 600 ہونہار طالبعلموں کیلئےاسکالرشپس کا اعلان کردیا۔

پبلک و پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز میں سیشن 24-2023 میں انرولڈطلبہ و طالبات جو اعلیٰ تعلیم حاصل کررہےہوں اور سندھ کاڈومیسائل رکھتےہوں، یہ اسکالرشپ حاصل کرسکتےہیں۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ اولمپکس کے اشتراک سے انٹرنیشنل اولمپکس ڈے منایا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین ڈاکٹر نعمان احمد تھے۔ جب کہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے اولمپئن سمیر حسین اور اولیمپئن قمر ابراہیم، سندھ اولمپکس کے جزل سیکریٹری خالد رحمانی، گوہر رضا اور مس نایاب، ڈپٹی کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ترنم غفار اور اسپورٹس سیکشن کی مینیجر فرخندہ فصیح نے شرکت کی۔

اس تقریب میں شرکاء نے این ای ڈی کی اسپورٹس سہولتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، نوجوانوں کا حوصلہ بلند کرنا ہوگا۔ اس موقعے پر یادگار کے طور پر پودہ بھی لگایا گیا۔

کراچی: محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق صوبے بھر میں قانون نافد کرنے والے اداروں کے سوا کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین ، 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران و اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ نے سندھ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال اور محرم کی مجالس و جلوس کے دوران ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے بغیراجازت جلوس،مجالس اورتعزیے کے جلوسوں اور نفرت انگیزمواد چھاپنے،اشتہاربنانے،تقریرکرنےپر بھی پابندی عائدکردی۔

Page 2 of 2981