ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین مرحلے میں ہیں، فلم 'پرواز ہے جنون' کو سائن کرنے کے بعد اب وہ کامیاب فلم 'نامعلوم افراد' کے سیکوئل میں بھی مرکزی اداکارہ کا کردار کریں گی۔
اپنے کردار کے حوالے سے ہانیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ہے جس کی پرورش جنوبی افریقہ میں ہوئی اور وہ فلم کے ایک اہم کردار کو پسند کرتی ہے۔
ہانیہ عامر کے لیے اس فلم کی آفر سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا، اس حوالے سے انہوں نے کہا 'میں نے جب سے فلم ایکٹر ان لا دیکھی، میں نبیل قریشی کی بہت بڑی مداح بن چکی ہوں، میرا خواب تھا ان کے ساتھ کام کرنا، عجیب اتفاق یہ ہے کہ فلم دیکھنے کے ایک دن بعد ہی میں اپنی دوست سے بات کررہی تھی کہ میں اس ہدایت کار کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی، اور ایک ہفتے بعد مجھ سے نامعلوم افراد کے حوالے سے پوچھا گیا، مجھے اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا'۔
ہانیہ کے مطابق وہ نبیل قریشی کی بہت بڑی مداح ہیں، انہوں نے کہا 'جب میں نبیل سے پہلی مرتبہ ملی، میں نے انہیں فوراً بتادیا، سنو میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں'۔
فلم کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ فلم بہت بہترین ہوگی، میں جو ہر ڈرامے میں کردار کرتی ہوں ان سے کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی، میں اس فلم میں بہت تیز لڑکی بھی نہیں بنی اور نہ ہی کوئی ایسی کمزور بنی ہوں جو ہر وقت روئے، یہ مزاحیہ فلم ہے'۔
فلم 'نامعلوم افراد 2' میں فہد مصطفیٰ، مہسن حیدر اور عروہ حسین بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
ہانیہ عامر اس وقت اپنی فلم 'پرواز ہے جنون' کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔
وہ بہت جلد ڈرامہ 'مجھے جینے دو' میں بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ٹی وائٹنر تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے پیکٹ پر نئی ہدایات جاری کرنے کا آغاز کردیا۔
پی اے ایف کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) نورالامین مینگل نے دعویٰ کیا کہ 2 ماہ کی دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ٹی وائٹنر تیار کرنے والی کمپنیز نے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیکٹ پر یہ پیغام لکھنا شروع کردیا کہ ّاس پیکٹ میں دودھ نہیںٗ بلکہ ٹی وائٹنر ہے۔
خیال رہے کہ پی ایف اے نے ٹی وائٹنر تیار کرنے والی کمپنیز کو مارچ میں وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنیاں اپنے پیکٹ کے 15 ویں حصے پر واضح الفاظ میں لکھیں کہّ یہ دودھ نہیںٗ، ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی جائے گی۔
نورالامین مینگل نے بتایا کہ اگر کسی کمپنی کے ٹی وائنٹر کے پیکٹ پر یہ ہدایات نظر نہیں آئیں تو کمپنی کا تمام اسٹاک ضبط کرکے اسٹور مالک اور کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایسی ہدایات عام آدمی کے لیے ٹی وائٹنر اور دودھ میں فرق کرنے میں معاون ثابت ہوں گی، کیوں کہ ٹی وائٹنر بچوں کو پلانے کے لیے نقصان دہ ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ متعدد کمپنیاں ٹی وائٹنر کو مارکیٹ میں دودھ کے طور پر پیش کرکے فروخت کر رہی ہیں، جو ایک غیر اخلاقی اور مجرمانہ سرگرمی ہے۔
علاوہ ازیں عام لوگوں کی جانب سے بھی ٹی وائٹنر کو دودھ کے طور پر فروخت کرنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹی وائٹنر کو دودھ کے طور پراستعمال کرنا بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے لیے ایک اور عالمی اعزاز،وہ اقوام متحدہ کے لیے امن کی پیامبر بنائی جا رہی ہیں۔
زرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہناہے کہ ملالہ یوسف زئی پیر سے ذمےداریاں سنبھالیں گی،اس حوالے سے تقریب ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ ملالہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کریں گی۔ان کو یہ ذمہ داری یو این ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کے دوران دی جائے گی۔
 

 

 

.ایمز ٹی وی (تعلیم) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچر ز ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر امیر احمد کھوڑو کی نگرانی میں ہوئے یونیورسٹی کے یونائٹیڈ اور پروگریسو پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو ا 
.ڈاکٹر میہنو خان لغاری 125ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئےجبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر امیر علی چانڈیو 35وو ٹ لیکر ہار گئے.
جبکہ نائب صدر کے عہدے پر ڈاکٹر میہنو خان گر وپ کے تجنیز پیرزادہ نے 109ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کے مقابلے میں پروفیسر غلام قادر شر 48ووٹ لے سکے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر اختیار علی گھمرو 133ووٹ لیکر جیت گئے ان کے مقابلے میں پروفیسر سلیم راہپوٹو 29ووٹ ملے اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر حسام الدین شیخ نے 129ووٹ لیکر فتح حاصل کی 
جبکہ ان کے مقابلے میں قاصد ملاح کو صرف36ووٹ ملے اسی طرح خازن کے عہدے پر محمد صالح میمن 113ووٹ لیکر جیت گئے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم کراچی)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے چانسلر انجینئرزیڈ اے نظامی کی چوتھی برسی کے موقع پر سر سید یونیورسٹی، علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک مشترکہ دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مرحوم زیڈ اے نظامی کی خدمات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک لیبارٹری کا کام کیا اور یہاں سے نکلنے والوں میں بڑے بڑے اکابرین،تاریخ ساز شخصیات، ٹیکنوکریٹس و اسکالرز شامل ہیں۔اس کا ایک مثالی نمونہ نظامی صاحب بھی تھے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) حیدرآباد بورڈ کے تحت نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں 22 ویجیلنس ٹیموں نے امتحانی عمل میں حصہ لیا۔
کل 60وزٹ کیے جس کے نتیجے میں36کاپی کیسز کیے گئے اور 86جعلی امیدواروں کو پکڑ کر سینٹرز سے باہر نکال دیا گیا ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صحت کے لیے فائدہ مند غذا ذائقہ دار نہیں ہوتی مگر جب بات کیلوں کی ہو تو ایسا بالکل نہیں۔
جو نہ صرف ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی متعدد فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر روزانہ صرف دو کیلے کھانا ہی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ فوائد درج ذیل ہیں۔
بلڈ پریشر میں کمی: اس کی وجہ ان میں موجود پوٹاشیم نامی جز کی مناسب مقدار ہے۔
اضافی وزن سے نجات: کیلے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں کھانے کے بعد آپ کے اندر مزید کچھ کھانے کی خواہش کافی دیر تک پیدا نہیں ہوتی، کیلوں میں نشاستہ کی بھی ایک قسم ہے جو کھانے کی اشتہا کم کرتی ہے اور وزن میں اضافے کی روک تھام کرتی ہے۔
خون کی کمی کے خطرے میں کمی: خون کی کمی سے جلد کی زردی، تھکاوٹ اور سانس گھٹنے جیسی شکایات ہوتی ہیں، عام طور پر یہ خون کے سرخ خلیات کی کمی اور ہیموگلوبن کی سطح میں کمی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ کیلوں میں آئرن کی کافی مقدار ہوتی ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو حرکت میں لانے والا جز ہے، اسی طرح وٹامن بی سکس بلڈ گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ یہ خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے بھی فائدہ مند پھل ہے۔
نظام ہاضمہ میں بہتری: کیلے آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں اور غذائی نالی کے لیے مشکل کا باعث نہیں بنتے، جبکہ اس کا نشاستہ ہضم نہیں ہوتا اور بڑی آنت میں جاتا ہے جہاں وہ صحت مند بیکٹریا کے لیے غذا بنتا ہے۔ سینے کی جلد اور گیس کی شکایت میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہیضے کے شکار افراد کے اندر جسمانی منرلز کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
تناﺅ میں کمی: کیلے مزاج کو بہتر بناتے ہیں، اس پھل میں موجود جز tryptophan جسم میں سیروٹونین نامی ہارمون کے لیے فائدہ مند ہے، جسے خوشی کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔ ہر کیلے میں میگنیشم بھی ہوتا ہے جو کہ خوشگوار مزاج اور صحت بخش نیند کے لیے ضروری ہے۔
وٹامن کی کمی پوری کرے: کیلے وٹامن بی سکس سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک کیلا روزانہ کے لیے درکار اس وٹامن کی بیس فیصد ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے، یہ جسم کو انسولین، ہیموگلوبن اور امینو ایسڈز بنانے میں مدد دیتا ہے جو کہ صحت مند خلیات کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح کیلوں میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاءیا مالیکیولز سے بچاﺅ کے لیے ضروری ہے، جبکہ خون کی شریانوں کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
جسمانی توانائی بڑھائے: کیلوں میں موجود پوٹاشیم پٹھوں کو کھچاﺅ سے بچاتا ہے، جبکہ اس میں موجود کاربوہائیڈریٹس زیادہ کام کرنے کے لیے مناسب توانائی فراہم کرتے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نوازشریف اور پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد طالب کی ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے ان کی پاکستان آمد کو باعث برکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی عوام ایک دوسرے کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کی اسلامی و ثقافتی اقدار مشترکہ ہیں۔
وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اسلام امن ، محبت، صبر و تحمل اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے تاہم اسلام کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے ۔”پاکستان اور سعودی عوام کے دل اکھٹے دھڑکتے ہیں “۔
وزیر اعظم پاکستان نے سعودی مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی عوام سعودیہ سے مذہبی اور روحانی طور پر منسلک ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ۔پاکستان،سعودی عرب اسلامی و ثقافتی اعتبار سے قریب ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب)صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں جوتے کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح راوی روڈ پر واقع ایک جوتے کو کارخانے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا مال جل گیا جبکہ آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں
 
۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے بتایا کہ آگ موٹر میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے راوی روڈ کارخانے میں لگنے والی آگ پر جلد قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پر بنائی جانے والی پہلی انٹرنیشنل فلم 'پروجیکٹ پشاور' جلد ریلیز کردی جائے گی۔

طویل عرصے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں رہنے والے پشاور کی صورتحال سیکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کے باعث بہتر ہورہی ہے جبکہ فلم ساز اس فلم کو پشاور کے لیے ایک نئی امید مانتے ہیں۔

یہ فلم امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور ہالینڈ میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار یرشو بنگش کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'اس فلم کی کہانی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر مبنی ہے جو پشاور کی ایک لڑکی سے انٹرنیٹ پر محبت کرنے لگتا ہے، تاہم پشاور پہنچ کر اسے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اسے اغوا کرنے کا جھانسا تھا'۔

فلم کی شوٹنگ پشاور، برطانیہ اور کینیڈا میں کی گئی، جسے انگریزی، اردو، پشتو اور ڈچ زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

پشاور جسے ایک وقت میں پختون سینما کی بنیاد مانا جاتا تھا طویل عرصے سے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری جنگ کا نقصان اٹھا رہا ہے۔

2014 میں پشاور کے آرمی اسکول پر طالبان کی جانب سے کیا گیا حملہ مہلک ترین حملہ تھا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لوگ شہید ہوئے تھے جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔

جس کے بعد اس شہر میں آرمی کی جانب سے سخت آپریشن کا آغاز ہوا۔

تاہم پشاور میں سیکیورٹی کے بہتر صورتحال کے باعث اب ایک مرتبہ پھر اس کا سینما آباد ہورہاہے۔

ہدایت کار کے مطابق اس فلم کا ریڈ کارپٹ پشاور میں فلم کی ریلیز سے قبل منعقد کیا جائے گا، جس میں تقریباً دو ماہ درکار ہیں۔