واضح رہے کہ دو روز قبل چوہدری نثار نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تھے جب کہ انہوں نے کہا تھا کہ راستے خراب ہونے کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں۔
For those in #Pakistan who doubt the role of the prime ministers daughter Mariam Safdar in #panamapapers - some of the docs. Judge yourself. pic.twitter.com/DCd45aTxTK
— SZ Investigativ (@SZ_Investigativ) January 23, 2017
ایمز ٹی وی ( صحت) بلوچستان میں موسم کی شدت کے باوجود پولیو مہم جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد آج سے کوئٹہ سمیت صوبے کے 13اضلاع میں پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ایمرجنسی اپوزیشن سینٹر حکام کے مطابق صوبے کے13اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع کردی گئی ہے، مہم کوئٹہ،بارکھان،بولان،جھل مگسی،قلعہ عبداللہ،خاران،خضدار،لورالائی،موسی خیل،پشین ،شیرانی ،سبی اور واشک میں چلائی جارہی ہے۔
مہم میں 13لاکھ سے ز ائد بچوں کو پولیو سے بچاوکی ویکسین پلائی جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،مہم کے دوران ڑوب کی کچھ یونین کونسلوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔صوبے کے13اضلاع میں پولیو مہم موسم کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی جبکہ صوبے کے دیگر گیارہ اضلاع میں پولیو مہم پہلے مکمل کی جاچکی ہے
ایمز ٹی وی( ٹیکنالوجی) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں قیمتی زرعی اراضی پر بے ہنگم شہر پھیلنے سے زرخیز زرعی زمینیں تیزی سے ختم ہورہی ہیں۔ایک نئے مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ 2030 تک ایشیا اور افریقہ میں پھیلتے شہرکم ازکم 3 کروڑ ہیکٹر زرعی زمینوں کو نگل جائیں گے جو فلپائن کے برابر رقبہ ہے۔ اس تحقیق کی بنیاد سال 2000 سے اب تک کے سیٹلائٹ نقشوں کا مطالعہ ہے اور انہی کی بنیاد پر اگلے 13 برس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ عمل ایشیا اور افریقہ میں سب سے زیادہ واقع ہورہا ہے اور چین، ویت نام اور پاکستان بھی ان ممالک میں سرِ فہرست ہیں۔ حیرت انگیز طور پر پاکستان اس عرصے میں 18 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین سے محروم ہوجائے گا جو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری میں آسٹریلیا، جرمنی، سویڈن، نیوزی لینڈ اور امریکی ماہرین نے حصہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2000 میں دنیا جتنا اناج پیدا کررہی تھی 2030 میں زراعت تباہ ہونے سے اس کی 3 سے 4 فیصد مقدار کم ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق چین، بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک میں چاول، گندم، مکئی اور سویابین کی فصلیں زیادہ متاثر ہوں گی۔ ان میں چین اور دیگر ایشیائی ممالک کی مشترکہ طور پر 25 فیصد زرعی زمین غائب ہوجائے گی۔ پاکستان میں چھوٹے کسان زیادہ متاثر ہوں گے اور جنگلات بھی تباہ ہوجائیں گے۔ اس مطالعے میں شریک جرمن ماہر کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو قیمتی زرعی اراضی شہر پھیلنے سے ختم ہوگی تو مزید نئی جگہوں کی ضرورت ہوگی جس کا بوجھ کسی ملک میں موجود جنگلات پر ہوگا اور وہاں کا حیاتیاتی نظام تباہ ہونے لگے گا لیکن یہ سلسلہ یہیں نہیں رکے گا بلکہ جنگلات غائب ہونے سے مقامی آب وہوا پر برے اثرات مرتب ہوں گے جس کا نتیجہ عالمی پیمانے پر غذا کی فراہمی پر پڑے گا۔دیگر ماہرین نے زور دیا ہے کہ فصلوں کو ضائع ہونے، کھانے کو پھینکنے اور غذائی رحجانات بدلنے سے بھی اس اثر کو کم کیا جاسکتا ہے۔ دیگر ماہرین فی ایکڑ پیداوار بڑھانے پر زور دے رہے ہیں تاکہ غذا کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے
ایمزٹی وی(صحت) آل میمن یوتھ سکھر کے زیر اہتمام صرافہ بازار میں ایک روزہ مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور معروف مذہبی رہنما مفتی محمد ابراہیم قادری نے کیا۔ اس موقع پر آل میمن یوتھ سکھر کے سرپرست اعلیٰ، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن،عمیر میمن، عدنان موسیٰ و دیگر بھی موجود تھے۔ فری ڈینٹل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے 700سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا. اورانہیں ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش فراہم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ بھی راضی ہوتا ہے اور دلی سکون بھی ملتا ہے، آل میمن یوتھ کے نوجوانوں نے سکھر کے شہریوں کیلئے مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے, جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،. آل میمن یوتھ سکھر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ سکھر میں فری ڈینٹل کیمپ لگانے کا مقصد شہر کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، کمر توڑ مہنگائی اور غربت نے غریب افراد کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے اس لیے وہ اپنا طبی معائنہ کرانے سے قاصر ہیں اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے آل میمن یوتھ سکھرکے تحت ایک روزہ فری میڈیکل ڈیٹنل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔