ایمز ٹی وی(سکھر)سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کوئی زبردستی استعفیٰ نہیں لے سکتا، اگر کسی دوسرے طریقے سے وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو وہ غیر آئینی ہوگا۔ پاکستان ہماری پہچان ہے، اسے مٹائیں گے تو خود مٹ جائیں گے۔جاوید ہاشمی کے بیانات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ خوشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو وزیراعظم بننا ہے تو میرے پاس آئے میں ان کے ساتھ پیدل نواز شریف کے پاس جاؤں گا اور نواز شریف کو کہوں گا کہ عمران خان کو اپنے ووٹوں سے وزیراعظم بنادے۔ انھوں نے کہا کہ اگر عوام دھرنوں کی سیاست کو نہیں سمجھے تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ لوگوں کو احساس نہیں کہ آمروں کی وجھ سے کروڑوں افراد بے روزگار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ادارے کمزور ہونگے تو انتہاپسند گروپ طاقتور ہونگے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےچیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں سے اٹھنے کےبعد نوازشریف یوٹرن لیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اس لیے آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں اور نوازشریف کے استعفیٰ تک واپس نہیں جاؤں گا،جبکہ عوام بھی اپنے حقوق کے لیے نکلنے کو تیار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مجھ پر لندن پلان کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن کوئی پاگل ہی ہوگا جو لندن میں بیٹھ کر ماسٹر پلان بنائے گا۔ انھوں نےکہا کہ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تیار ہوجائیں انہیں پاکستان کے لیے کام کرنا ہے، ہم اس ملک سے غربت کا خاتمہ کردیں گے کیونکہ قوم اب جاگ چکی ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) حکومت ِسندھ نے کراچی آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے شاہد حیات کی بطور ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے انھیں سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ شاہد حیات کو گزشتہ سال ستمبر میں آؤٹ آف ٹرن ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی کراچی تعنیات کیا گیا تھا۔ ان کے دور میں کراچی میں بڑے پیمانے پر چھاپوں اورٹارگٹڈ کاروائیاں کی گئیں تھیں۔
ایمز ٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر بکرا پیڑھی کے قریب دھماکا متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس ،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ بلاک بسٹر سيريز ٹیکن کے تيسرے پارٹ کا ٹريلر سامنے آگيا، لیام نیسن ايک بار پھر بھرپور ايکشن ميں نظر آرہے ہيں،فلم کی کہانی سابق جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جس کی بيوی کو قتل کرديا جاتا ہے، جس کے بعد شروع ہوتا ہے بدلے اور ايکشن کا نہ رکنے والا سلسلہ۔
ٹیکن فلم 9 جنوری کو سنیما گھروں کی زينت بنے گی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری وفاقی دارلحکومت میں دھرنے کے شرکاءکو جمعة المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے منہ پر مائیک لگنے سے زخمی ہو گئے۔ عوامی تحریک کے دھرنے میں جمعہ کے خطبہ کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر القادری دھرنے کے شرکا سے بات کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور جونہی مائیک کو ہاتھ میں لیا تو اچانک منہ پر مائیک لگنے سے زخمی ہو گئے۔ مائیک لگنے سے طاہر القادری کے ہونٹوں پر زخم آیا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) لاہور میں بینکوں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن سروسز جزوی طور پر معطل رہیں۔ پی ٹی سی ایل ریجنل آفس میں آتشزدگی کے واقعے کے باعث خراب ہونیوالی ٹیلیفون لائنز کی بڑی تعداد ٹھیک نہ ہوسکی۔
جس سے بینکوں میں آن لائن سروسز اور اے ٹی ایمز کی سروس میں تعطل رہا۔ بینکوں میں یوٹیلٹی بلز جمع کروانے اور آن لائن ٹرانزیکشنز کیلئے صارفین کی بڑی تعدادکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹیلیفون لائنز کی بندش سے انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی رابطے منقطع رہے۔ آن لائن سروسز بند ہونے والی برانچیں اپنے چیک کلیئرنس کیلئے دیگر برانچوں کو بھیج رہے ہیں
ایمز ٹی وی (کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ جلسے میں لوگوں کی شرکت سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے کیلئے شاہ محمود قریشی تھرپارکر سے لوگ لے کر آئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے 21اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں ڈیڑھ، دویا ساڑھے تین سو لوگ آئیں گے۔
ایمز ٹی وی (اوچ شریف) کراچی سے مانسہرہ جانے والی تیز رفتارمسافربس قومی شاہراہ پر پُل بھلکا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد موقع پرہی جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ جبکہ بس حادثے کا شکار ایک اورزخمی چل بسا ،جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد10 ہوگئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں ترنڈہ محمد پناہ ، چنی گوٹھ اور اوچ شریف منتقل کیاگیاتھا۔ جہاں مزید 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ شدید زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ بس میں سوار بیشتر مسافرمانسہرہ اور ارد گرد کے علاقوں میں اپنے گھروں میں عید منانے جارہے تھے۔