جمعہ, 26 اپریل 2024


کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ  

ایمزٹی وی (موسمیات) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں جاری سردی کی شدت میں گزشتہ روز سے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ، قلات اورزیارت سمیت صوبے کے دیگر سرد علاقوں میں رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت مزید گرجانے کی وجہ سے صبح کے وقت موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment