جمعہ, 26 اپریل 2024


کوئٹہ میں نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے تقریب

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ہیں-  اس موقع پرپاک فوج کے ۵۸۰جوانوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ، تقریب میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ 

کوئٹہ کینٹ میں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کے بعد بلوچستان سے پاک فوج میں شامل ہونے والے فوجی جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا ۔  ۔ فنکاروں نے مقامی زبانوں میں رقص اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ہے جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ بھی تقریب کا حصہ ہیں ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات  بھی کیے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment