ھفتہ, 04 مئی 2024


چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قافلے پر حملے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی 

ایمز ٹی وی (نوشکی) لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے قریب خاران روڈ پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قافلے پر شر پسندوں کے حملے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ شر پسندوں نے ایک پل کے قریب  بارودی مواد نصب کررکھا تھا، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسخانزئی کا قافلہ جیسے ہی قریب پہنچا ، شر پسندوں نے دھماکا کردیا، حملے میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تو محفوظ رہے تاہم قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی ، جس کےنتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment