جمعہ, 20 ستمبر 2024


جب تک تحقیقات نہیں ہوتی وزیراعظم استعفیٰ دیں،عمران خان

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پانامہ فیصلے کے بعد اگلے جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا،ہم رکیں گے نہیں تحریک چلتی رہے گی،ہم نے کبھی سولو فلائٹ نہیں کی،سب کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔نواز شریف کے ماتحت جے آئی ٹی بنی اس کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ الزامات کی تصدیق کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،جو ادارے پہلے ہی ناکام ہوچکے کیا وہ تحقیقات کریں گے؟چیئرمن نیب کے ساتھ انہوں نے جو کیا سب کے سامنے ہیں،ادارے کام کرتے تو اب تک نواز شریف پکڑے جاتے،تاریخ میں نہیں ہوا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف بات کی۔مریم نواز کو کلین چٹ ملنے کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میرا پوائنٹ یہ کہ جمہوریت کے اندر وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے کہ نہ کہ جسمانی قوت سے کرتا ہے،ہماری ڈیمانڈ ہے کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوتی وزیراعظم استعفیٰ دیں،ان کا قطری خط سپریم کورٹ نے رد کردیا،ڈیوڈ کیمرون نے بریگزٹ پر اخلاقی طور پر استعفیٰ دیا،سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قراردینے کا کہا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف جو آبزرویشن کی گئی یہ کسی منہ سے عوام میں جائیں گے،دنیا میں کسی ملک میں ایسا فیصلہ آتا ہے تو حکمران جماعت وزیراعظم سے خود استعفیٰ لیتی ہے،میں پٹیشنر تھا مجھے بولنے کی اجازت تو دی جاتی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment