ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے تیسری مرتبہ پیش ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ حسن نواز کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو اکیڈمی سے دور رکھنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے جب کہ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہے۔
دوسری جانب جے آئی ٹی نے آج ہی کے روز سہہ پہر 3 بجے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ہے جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جے آئی ٹی نے پہلی بار وزیر خزانہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے جب کہ مریم نواز بھی 5 جولائی کو پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے یہ تیسری پیشی ہے جب کہ اس سے قبل حسن نواز کے بڑے بھائی حسین نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے 5 بار پیش ہوچکے ہیں۔