جمعہ, 19 اپریل 2024


نواز شریف صادق اور امین ہیں،آصف کرمانی

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا پھر بھی عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ہم کسی کو دھمکی نہیں دے رہے بلکہ عاجزی سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف چاہیے۔ جے آئی ٹی عوام کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔ ملزم وہ ہوتا ہے جس پر عدالت فرد جرم عائد کرے، ہماراجرم نہیں بتایا جارہا لیکن ہمیں ملزم کہا جارہا ہے، ہمیں انصاف دیا جائے ، ہمارےساتھ کھیل نہ کھیلاجائے۔
وہ نواز شریف کے چاہنے والوں کو پیغام دیتے ہیں نواز شریف صادق اور امین ہیں، خاص لابی پروپیگنڈا کررہی ہے۔ عوام حقائق سمجھ چکی ہے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا تھا، جےآئی ٹی جس مقصد کے لیے بنی تھی وہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو جو مینڈیٹ دیا تھا اس سے انہوں نے یو ٹرن لے لیا ہے، شریف خاندان کا کوئی فرد نہیں بچا جس کو آپ نے طلب نہ کیا ہو۔ حسن نواز مصروفیات کو ایک طرف کر کے تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، شریف فیملی سے جو دستاویزات مانگی گئیں وہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔
آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی لندن فلیٹس کی ٹریل براستہ حدیبیہ نہیں براستہ قطر ملے گی، قطری شہزادے کے بیان کے بغیر رپورٹ نامکمل ہوگی، قطری شہزادے غیر ملکی شہری ہیں، ان پر پاکستانی قوانین لاگو نہیں ہوتے، قطری شہزادے کو پاکستانی سفارتخانے نہیں بلایا جاسکتا، اس کے لیے جے آئی ٹی کو قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے جانا ہوگا، قطری شہزاد ے نے ان کا ایک آپشن تسلیم کرلیا ہے۔
عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کےمعاون خصوصی نے کہا کہ پرامن لوگ ہیں، آپ جو مرضی کرلیں ہم پہلے بھی سرخرو ہوئے اور آئندہ بھی ہوں گے، عمران خان احتجاج کی کال دے کرچھپ جاتےہیں، اگر ہم نے کال دی تو عمران خان کو جوتے چھوڑ کر بھاگنا پڑ جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments18