جمعہ, 03 مئی 2024


لاہور میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا

ایمزٹی وی(لاہور) ورثا مبینہ اغوا کے خلاف احتجاج کرتے رہے ، اذان نے ورثا کو ٹیلی فون کر کے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں خیریت سے ہے

لاہور میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا ، بچے مرضی سے گھروں سے بھاگنے اور پھر واپس آنے لگے ۔ گزشتہ رات لاپتہ ہونے والا اذان بھی راولپنڈی سے مل گیا

جبکہ ورثا مبینہ اغوا کے خلاف رات بھر سے دن کے پہلے پہر تک احتجاج کرتے رہے ۔ شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ کا اذان گزشتہ روز لاپتہ ہوا تو ورثا نے کیا بند روڈ بلاک اور احتجاج ۔ اذان کے اہل خانہ دن کے پہلے پہر تک سڑک پر دھرنا دیئے بیٹھے رہے اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے مذاکرات بھی جاری رہے ۔ ادھر اذان کا ٹیلی فون ورثا کو آیا کہ میں خیریت سے ہوں ۔

اذان کے والدین کہتے ہیں نہیں معلوم کہ بچہ راولپنڈی کیسے پہنچا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اذان کو لاہور واپس لانے کا انتظام کر رہے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment