منگل, 14 مئی 2024


قومی سلامتی کمیشن سانحہ ماڈل ٹاؤن پرذمہ داریاں پوری نہیں کررہا،چوہدری شجاعت

ایمزٹی وی(لاہور)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن سے فائنل راوـنڈ کے لیے متحد ہونے کی اپیل کردی ۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں تو اِن ہاؤس تبدیلی ممکن ہے ۔

لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی،کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپنے فرائض میں ناکامی کے باعث حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے۔

اپوزیشن کیلئے یہ فائنل راؤنڈ ہے جس کیلئے اسے متحد اور یکجا ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاہے کہ حکومت اپنے خلاف کرپشن کے واضح الزامات پر احتساب کا راستہ رو ک رہی ہے اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو بھی بچا رہی ہے ۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ان حالات میں بھی اپوزیشن مشترکہ جدوجہد نہ کی تو یہ ملکی مفادات کے منافی ہو گا اور ان لوگوں کے اقتدار کو طول ملے گا جن کے کردار پر مسلسل انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

چوہدری شجاعت نے الزام لگایا کہ قومی سلامتی کمیشن سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ،احتساب کا راستہ روکنے کے لیے حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment