منگل, 14 مئی 2024


عمران خان کی الزام تراشی حمزہ شہباز شدید اذیت کا شیکار

ایمزٹی وی(لاہور) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

عمران خان اپنے بیان پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے عمران خان کو ان کے بیان پرلیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

لیگل نوٹس میں عمران خان کو معافی نہ مانگنے پرقانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے، حمزہ شہباز کی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے

کہ عمران خان نے 28 اگست کو اپنی تقریر کے دوران انہیں (حمزہ شہباز کو ) تنویرمرزا نامی شخص کے قتل میں ملوث قرار دیا تھا جو پاکستان بھر کے الیکٹرانک میڈیا پ نشرہوا اورپرنٹ میڈیا پر شائع بھی ہوا۔

لیگل نوٹس کے مطابق عمران خان کی جانب سے لگایا گیا الزام سراسر بے بنیاد ہے جس کا انہوں نے کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی الزام تراشی کی وجہ سے حمزہ شہباز اور ان کے خاندان کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

لیگل نوٹس میں عمران خان کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے چودہ روز میں میڈیا پر آکر اپنا بیان واپس لے کر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment