منگل, 14 مئی 2024


شیخ رشید ایک بار پھر ن لیگ کے خلاف میدان میں اگئے


ایمزٹی وی(راولپنڈی ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت چاہے ساری اپوزیشن ساتھ ملا لے رائیونڈ جلسہ نہیں روک سکتی۔ نوازشریف کو دوہزار سولہ میں گھر جانا ہی پڑےگا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے رائیونڈ کے جلسہ میں شرکت کا اعلان بھی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے رائے ونڈ جلسہ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت بڑی ریلی کے ساتھ راولپنڈی سے رائیونڈ جائیں گے۔

تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسہ کی تاریخ کوئی بھی ہو ہر حال میں شرکت کرینگے۔ حکومت چاہے ساری اپوزیشن ساتھ ملالے رائیونڈ جلسہ نہیں روک سکتی۔ تحریک انصاف اتحادی ہے کپتان کا ساتھ بھی نہیں چھوڑ سکتا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment